جب تجربہ کار مزدور کسی معاشرہ میں جہاں ہمارے لوگ رہتے ہیں ایک خاص مہم کا آغاز کرتے ہیں ۔ تو وہاں کے ایمانداروں پر ایک نہایت سنجیدہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خدا وند کو کام کرنے کیلئے حتی الامکا ن راستہ تیار کریں ۔ انہیں اپنے دلوں میں دعا و مناجات سے تلاش کرنا اور بادشاہ کیلئے راستہ صاف کرنے کیلئے ہر گناہ کو جو انہیں خدا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ تعاون کرنے میں مخل ہوتا ہے دور کر دینا ہے۔ رات کی رویا میں میرے سامنے سے خدا کے لوگوں کے درمیان ایک بڑے اصلاحی تحریک گزری بہتیرے خدا کی حمد و ستائش کر رہے تھے ، بیمار شفا پا رہے تھے اور معجزات وقوع میں آرہے تھے، ایک شفاعتی روح کو مظاہرہ ہو رہا تھا ، جیسے کہ عید پنتکوست کے عظیم دن سے پہلے ہوا تھا، سینکڑوں بلکہ ہزاروں کو دوسرے خاندانوں میں ملاقات کرتے اور ان کے سامنے خدا کے کلام کو پیش کرتے دکھایا گیا ، روح القدس کی قدرت سی دل تبدیل ہورہے تھے اور حقیقی تبدیلی کی روح کا مظاہرہ ہو رہا تھا، ہر طرف سچائی کی تشہیر کیلئے دروازے کھلے ہوئے تھے۔ معلوم ہوتا تھا کہ دنیا آسمانی اثر سے منوّر ہے۔ خدا کے حقیقی اور حلیم لوگو ں کو بڑی بڑی برکات مل رہی تھیں ۔ میں نے شکر گزاری اور حمد کی آوازیں سنیں اور معلوم ہوتا تھا کہ ایسی اصلاح ہورہی ہے جیسی کہ ۱۸۴۴ ء میں دیکھی گئی تھی۔ (۹ ٹی ۱۲۵ ، ۱۲۶) CChU 88.4
خدا چاہتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو روح پاک کے انعام سے تازگی بخشے اور انھیں اپنی محبت سے از سرے نو بپتسمہ دے ۔ کلیسیاء میں پاک روح کی کمی کا کوئی جواز نہیں ، خدا وند مسیح کے صعودِ آسمانی کے بعد منتظر دعا میں مشغول اور ایمان لانے والے شاگردوں پر ایسی معموری اور قدرت سے پاک روح نازل ہو ا، جو ہر دل تک پہنچا ۔ مستقبل میں زمین کو خدا کے جلال سے منوّر ہونا ہے، جو لوگ سچائی کے وسیلے سے مقدس ہوئے ہیں ان کی زندگیوں سے دنیا میں ایک مقدس اثر کی توسیع ہونا ہے، زمین کو فضل کے ماحول سے محصو ر ہونا ہے، پاک روح کو انسانی دلوں پر کام کرکے خدا کی باتوں کو لے کر بنی نو ع انسان پر انہیں ظاہر کرنا ہے۔ (۹ٹی ۴۰) CChU 89.1
خداوند اُن لوگوں کیلئے جو فی الحقیقت اس پر ایمان رکھتے ہیں ،ایک بڑا کام کرنے کے لئے تیار ہے اگر کلیسیاء کے خود کفیل ارکان اس کام کو کرنے کے لئے جو وہ کر سکتے ہیں اٹھیں اور اپنے خرچ پر اس جنگ و جدل میں لگ جائیں اور ہر ایک دیکھے کے وہ یسوعؔ مسیح کیلئے روحوں کو جیتنے میں کتنا کچھ کر سکتا ہے، تو ہم دیکھیں گے کہ بہتیرے شیطان کی صفوں کو چھوڑ کر یسوعؔ مسیح کے جھنڈے تلے کھڑے ہوں گے اگر ہمارے لوگ اس روشنی میں جو یوحناؔ ۸:۱۵ کے چند الفاظ میں دی گئی ہے، چلیں تو ہم یقیناً خدا کی نجا ت کو دیکھیں گے ، بے نظیر بیداریا ں وقوع میں آئیں گی ۔ گناہ گار ایمان لائیں گے ، اور بہتیرے لوگ کلیسیاء میں شامل ہوں گے ۔ جب ہم اپنے دلوں کو یسوعؔ مسیح کے ساتھ اتحاد میں شامل کرتے ہیں،اور اپنی زندگیوں کو اس کے کام کے ساتھ وابستہ کرتے ہیں تو پاک رُوح جو پنتکوست کے دن شاگردوں پر نازل ہوا تھا ہم پر بھی نازل ہو گا۔ CChU 89.2