Go to full page →

الہٰی مشیر SKC 381

بعض لوگ جب کبھی کسی مصیبت میں ہوتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ اُنہیں اپنے کسی دوست سے التماس کرنا چاہیے۔ اُسے اپنی الجھنیں بتانی اور اس سے مدد طلب کرنی چاہیے۔ مصیبت اور آزمائش کی حالت میں ان کے دل بے یقینی سے بھر جاتے ہیں۔ اور انہیں راستہ تاریک نظر آتا ہے۔ مگر وہ بھول جاتے ہیں کہ اس دورانیہ میں ان کے پہلو میں زمانوں کا عظیم مشیر کھڑا ہوتا ہے اور ان کو دعوت دیتا ہے “میرے پاس آؤ میں تمہیں آرام دوںگا” کیا ہم اس سے منہ موڑ کر ان انسانوں کے پاس جائیں جو ہماری ہی طرح خدا کے محتاج ہیں؟ SKC 381.4

شائد آپ اپنے چال چلن کی خامیوں کو محسوس کرتے ہوئے اپنی عظیم خدمت کے مقابلہ میں خود کو حقیر خیال کرتے ہوں۔ مگر یقین کیجئے خواہ آپ کو کتنی ہی فہم وفراست دے دی جائے ایسی کہ کسی انسان کو نہ ملی ہو پھر بھی آپ کی خدمت کے لئے ناکافی ہوگی۔ کیونکہ ہمارا نجات دہندہ فرماتا ہے۔”میرے بغیر تم کچھ نہیں کر سکتے”یوحنا5:15۔ SKC 382.1

جو کچھ بھی ہم سرانجام دیتے ہیں اس کے نتائج خداوند کے ہاتھوں میں ہیں۔ خواہ کچھ بھی پیش آ جائے مضبوطی، مستقل مزاجی، مستعدی اور مکمل اعتماد سے اسے تھامے رہیں۔ SKC 382.2

اپنے کاروبار میں فرصت کے اوقات یا قرابت داری (رشتہ داری یا ناطہ) میں پرخلوص دعا کے ساتھ داخل ہوں۔ یوں آپ ظاہر کریں گے کہ آپ خدا کی عزت و تکریم کرتے ہیں۔ خدا بھی آپ کو عزت آبرو بخشے گا۔ جب آپ بے دل ہوجاتے ہیں دُعا مانگیں۔ جب آپ پست ہمت اور مایوس ہو جاتے ہیں آدمیوں کے سامنے لب کشائی نہ کریں۔ دوسروں کی راہ پر مایوسی کا سایہ نہ ڈالیں ۔ برعکس اس کے ہر ایک بات یسوع سے بیان کریں۔ مدد کے لئے ہاتھ اُٹھائیں۔ اپنی کمزوری میں خداوند دوجہاں کی قوت کو تھام لیں ۔ خدا سے حلیمی دانش، دلیر ی اور ایمان کی افزائش مانگیں تاکہ آپ خدا کے نور کو دیکھیں اور اس میں مسرور ہوں- SKC 382.3