Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بچّے کی تربیّت میں خود ضطبی کی ضرورت

    بچّے کی تربیت میں بعض دفعہ ایسے اوقات ہوتے ہیں کہ جب ماں کو اپنی مضبوط اور بالغ مرضی کو استعمال کر کے بچّے کی نامعقولیت اور ضد کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے موقع پر ماں کو حکمت کی ضرورت ہوتی ہے بد انتظامی اور جبر و تشدد سے بچّے کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔CChU 201.4

    حتی الامکان اس نازک وقت سے گریز کیا جائے اِس کا مطلب کہ ماں اور بچّے دونوں کے لیے بڑی جدوجہد کرنا ہے۔ پھر اگر ایسا نازک وقت آ جائے تو والدین کی عقلمندانہ مرضی پر چلنے کے لیے بچّے کو مجبور کرنا چاہیے۔CChU 202.1

    ماں کو چاہیے کہ وہ اپنے مزاج کو قابو میں رکھے اور کوئی ایسی بات نہ کرے کہ جس سے بچّہ میں مقابلہ کرنے کی روح پیدا ہو جائے۔ ماں کو زور زور سے چیخ چیخ کر بولنا نہ چاہیے۔ اگر وہ اپنی آواز کو دھیمی اور شیریں بنائے تو اس سے وہ مستفید ہو گی۔ اُس کو اپنے بچّے سے ایسا سلوک کرنا چاہیے کہ وہ خداوند کے قریب آ جائے اُسے معلوم ہو کہ خدا اس کا مددگار اور صحت اس کی طاقت ہے۔CChU 202.2

    اگر وہ دانا مسیحی خاتون ہے تو وہ اپنے بچّے کو اپنی فرمانبرداری پر مجبور نہیں کرتی بلکہ بڑے خلوس سے دعا کرتی ہے کہ شیطان اس پر غلبہ نہ پائے دعا سے اسے رُوحانی زندگی میں تجدید معلوم ہوتی ہے۔ اُسے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں اور اس کے بچّے میں ایک ہی طاقت کام کرتی ہے وہ زیادہ شریف اور فرمانبردار بن جاتا ہے۔ جنگ جیت لی گئی ہے اس کا صبر اس کی مہربانی اور اس کی الفاظی پابندی کا بڑا اچھا اثر ہوا ہے۔ جیسے بارش کے بعد دھوپ ویسے ہی طوفان کے بعد امن کا دور دورہ ہوتا ہے۔ اس منظر کو دیکھنے والے فرشتے بڑی خوشی اور شادمانی کے راگ الاپتے ہیں۔ ایسے ہی نازک دور شوہر اور بیوی کی زندگی میں بھی آتے ہیں اور اگر خدا کا روح اس میں کام نہ کرے تو ایسے اوقات میں جلد بازی اور نامعقول روح کا اعادہ ہوتا ہے جیسے کہ اکثر بچّے کرتے ہیں جیسے کہ پتھر سے پتھر کو رگڑنے سے آگ نکلتی ہے۔ اسی طرح ایک کی مرضی دوسرے کی مرضی سے رگڑنے سے چنگاری نکلتی ہے۔ (۷ ٹی ۴۷، ۴۸)CChU 202.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents