Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ”کسی چیز میں کِسی کے قرضدار نہ ہو

    بیشتر غریب خاندان اس وجہ سے غریب ہیں کہ وہ روپیہ ملتے ہی اسے فوراً خرچ کر ڈالتے ہیں۔ CChU 220.3

    روپیہ پیسہ کو حاصل کرنے سے قبل ہی اسے کسی مقصد کے لیے الگ کر دینا یا استعمال کر دینا شیطان کا دام تزویر ہے (اے ایچ ۱۳۹۲)CChU 220.4

    دنیا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ بائبل کے مسیحی ہونے کے مدعی لوگوں سے سختی سے دیانت داری کی توقع رکھے۔ جب ایک آدمی نے اپنے جائز قرض کو ادا کرنے میں حیلے تراشتا ہے تو اس سے ہمارے تمام لوگ ناقابلِ اعتبارسمجھے جانے کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ جو لوگ دینداری کا کچھ بھی عذر پیش کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی بائبل کی تعلیم پر جس پر چلنے کا وہ دعویٰ کرتے ہیں عمل کریں اور انہیں اپنی بے اعتدالی سے سچائی کی توہین کا موقع نہ دینا چاہیے۔ رسول رقمطراز ہے ”کسی چیز میں کسی کے قرضدار نہ ہو۔“ (۵ ٹی ۱۷۹۔۱۸۲)CChU 221.1

    بیشتر بلکہ زیادہ افراد نے اپنے کو یہ نہیں سکھایا کہ وہ اپنے اخراجات کو اپنی آمدنی کے مطابق رکھیں۔ انہوں نے اپنے کو حالات کے مطابق سدھارنا نہیں سیکھا ۔ وہ بار بار قرضہ لیتے رہتے ہیں حتیٰ کہ وہ قرض کے نیچے دب جاتے ہیں اور آخر کار وہ بالکل بے دل اور مایوس ہو جاتے ہیں۔ (اے ایچ ۳۷۴)CChU 221.2

    آپ یہ خیال رکھیں کہ ہر شخص اپنے معاملات اس طرح رکھے کہ وہ قرض کے نیچے نہ دب جائے۔ جب کوئی شخص مقروض ہو جاتا ہے تو وہ شیطان کے جال میں جو اس نے روحوں کو پھنسانے کے لیے بچھایا ہے پھنس جاتا ہے۔ مصمم ارادہ کریں کہ قرضہ بالکل نہ لیں گے۔ اس کی بجائے کہ آپ مقروض ہوں اپنے کو ہزاروں چیزوں سے باز رکھین۔ قرض سے چیچک کی طرح گریز کریں۔ (اے ایچ ۳۹۲، ۳۹۳)CChU 221.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents