Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ضُروریات سے گریز کفایت شعاری نہیں

    جب بدن سے غفلت کر کے یا اُسے غلط استعمال کر کے خدا کی خدمت کے ناقابل بنا دیا جاتا ہے تو اِس سے خدا کی تعظیم نہیں ہوتی۔ خاندان کی ذمہ داریوں میں سے یہ ایک ذمہ داری ے کہ بدن کے لیے لذیذ اور صحت بخش خوراک مہیا کی جائے۔ خوراک میں کمی کرنے کی بجائے لباس اور گھریلو ساز و سامان میں کمی کرنا زیادہ بہتر ہو گا۔CChU 221.4

    بعض خاندان اپنے مہمانوں کی خاطر داری کرنے کے سبب سے اپنے روز مرہ کے کھانے میں کمی کر دیتے ہیں تا کہ مہمانوں کی خاطر داری کرنے میں کمی پوری کر دی جائے۔ یہ نادانی اور کم عقلی ہے۔ خاندانی اخراجا ت مقدم ہیں اور مہمان نوازی مؤخر اور سادگی میں بہتر ہے۔CChU 221.5

    مہمان نوازی میں جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے اور برکت کا سبب ہوتی ہے کم عقلی سے کفایت شعاری اور مصنوعی دستور اکثر رکاوٹ کا سبب ہوتی ہیں۔ ہمارے دستر خوان پر حسبِ معمول ایسی خوراک مہیا ہونی چاہیے کہ غیر متوقع مہمان کو بھی کسی مزید تیاری کے بعد جہاں بیوی کو زیادہ کام نہ کرنا پڑے خوش آمدید کیا جا سکے۔ کفایت شعاری کا مطلب کنجوسی یا بخل نہیں بلکہ دُور اندیشی سے اپنے روپیہ کا استعمال ہے کیونکہ ابھی مزید کام کرنے ہیں۔CChU 222.1

    خدا کی یہ مرضی نہیں کہ اس کی اُمت کے لوگ اس چیز سے جو ان کی صحت و تندرستی اور سہولت کے لیے ضروری ہے محروم رہیں لیکن وہ شوخی، اسراف اور ظاہرداری اور نمائش کو پسند نہیں کرتا۔ (اے ایچ ۳۷۸، ۳۷۹)CChU 222.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents