Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    چونتیسواں باب

    لباس کے متعلق مشورہ

    تمام دوسری چیزوں کی طرح لباس میں بھی ہمیں یہ حق ملا ہے کہ اپنے خالق کی تعظیم کریں۔ خدا چاہتا ہے کہ ہمارا لباس نہ صرف صاف ستھرا اور صحت مند ہو بلکہ مناسب اور موزوں ہو۔ ہمیں چاہیے کہ ہم وضع قطع کو اچھی طرح بنائیں۔ خدا نے خیمہ اجتماع میں اُس کے حضور خدمت کرنے والوں کے لباس سے متعلق ہر چیز تفصیل سے بتا دی تھی اس سے ہم سیکھتے ہیں کہ جو لوگ خدا کی خدمت کرتے ہیں۔ خداوند ان کی بابت پسندیدگی کا اظہار فرماتا ہے۔ ہارون کے لباس سے متعلق خاص تفصیل سے ہدایت دی گئی تھی۔کیونکہ اس کا لباس مثالی تھا۔ اسی طرح خداوند کے مقلدین کا لباس بھی مثالی ہونا چاہیے۔ ہمیں ساری باتوں میں خداوند کی نمائندگی کرنا ہے اس لیے ہماری وضع قطع سے ہر حالت میں صفائی شرمیلا پن اور پاکیزگی ظاہر ہونی چاہیے۔ کائنات کی چیزوں (گل سوسن) سے خداوند خوبصورتی کی تشریح فرماتے ہیں جس کی قدر و منزلت خدا کرتا ہے۔ عمدگی سادگی پاکیزگی اور موزوں ہونے ہی سے خداوند کو ہمارا لباس پسند آئے گا۔ (سی ۔ جی ۴۱۳)CChU 257.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents