Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    چوتھا باب

    مسیح خُداوند کے ساتھ رفاقت اور برادرانہ اُلفت

    یہ خدا کا مقصد ہے کہ اُس کے بچے باہم اتحاد میں اکٹھے ہوں، کیا وہ ایک ہی آسمان میں اکٹھے رہنے کی توقع نہیں رکھتے ؟ یا کہ مسیح خداوند اپنے میں بٹا ہوا ہے؟اس سے پہلے کہ وہ بدگمانی اور بے اتفاقی کی گندگی کو دور نہ کریں ، اس سے پہلے کہ وہ متحد ہو کر باہم محنت نہ کریں اور اس کام کیلئے جو خدا کی نظر میں اتنا پاک ہے اپنے دل و دماغ اور طاقت کو باہم اکٹھا کر کے کام نہ کریں تو کیا خداوند اپنے لوگوں کو کامیابی عطا کرے گا؟ اتحاد سے قوت پیدا ہوتی ہے ، بے اتفاقی سے کمزوری ۔ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر انسان کی روح کیلئے کام کرنے سے ہم بلاشبہ ” خدا کے ساتھ باہم خدمت کرنے والے بن سکیں گے جو لوگ مل کر کام نہیں کرتے وہ خدا کی بڑے تحقیر کرتے ہیں ، روحوں کا دشمن یہ دیکھ کر کہ خدا کے لوگ ایک دوسرے کی مخالفت میں کام کرتے ہیں خوش ہوتا ہے، ایسے لوگوں کو برادرانہ الفت اور نرم دل کی مشق کرنا چاہیئے، اگر وہ مستقبل پر سے پردہ ہٹا کر اپنی بے اتفاقی کے نتیجہ کو دیکھیں تو وہ یقیناً توبہ پر مائل ہوں گے“ ۔ (۸ٹی ۲۴۰ )CChU 54.1