Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    خُدا کی مقبولیت چاہنے والوں کو مشورہ

    آپ یہ جان سکتے ہیں کہ خدا نے آپ کو قبول کر لیا ہے؟ خُدا کے کلام کا دُعا کے ساتھ مطالعہ کریں۔ اسے کِسی دوسری کتاب کے پڑھنے کے سبب سے نہ چھوڑیں کہ کتاب مقدّس گناہ کے بارے میں قائل کرتی ہے۔ یہ بڑی وضاحت سے نجات کی راہ بتاتی ہے۔ یہ ایک درخشاں اور تاباں اجر کی نشان دہی کرتی ہے۔ یہ آپ کے سامنے ایک کامل نجات دہندہ کو ظاہر کر کے بتاتی ہے کہ آپ کو اس کے بے پایاں فضل و کرم ہی سے نجات مل سکتی ہے۔CChU 73.2

    تنہائی میں دُعا سے غفلت نہ کریں یہ دین کی جان ہے۔ سرگرم اور مخلص دعا کے ساتھ رُوح کی پاکیزگی کے لیے منت و سماجت کریں۔ آپ ایسی سرگرمی اور مستعدی سے دعا کریں جیسے کہ آپ خطرے کے وقت کرتے۔ آپ اس وقت تک خدا کے حضور میں بیٹھے رہیں جب تک کہ نجات کے لیے ناقابل بیان تمنائیں آپ کے اندر بیدار نہ ہو جائیں۔ اور گناہ کی معافی کا شیریں ثبوت نہ مل جائے۔ (۱ ٹی ۱۶۳)CChU 73.3

    خداوند مسیح نے آپ کو چھوڑ نہیں دیا ہے کہ آپ اپنے اوپر آنے والی آزمائشوں اور مصائب پر حیران اور تذبذب میں ہوں۔ اس نے آپ کو اس بارے میں سب کچھ بتا دیا ہے۔ اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ آپ آزمائشوں کے وقت بے دل اور پریشان نہ ہوں۔ اپنے نجات دہندہ یسوعؔ مسیح کو تکتے رہیں اور خوشی منائیں ۔ سب سے ناقابلِ برداشت آزمائش، بھائیوں اور اپنے جانے پہچانے دوستے کی طرف سے ہوتی ہے۔ مگر ان آزمائشوں کو صبر و تحمل سے برداشت کیا جا سکتا ہے۔ خداوند یسوعؔ مسیح یوسفؔ کی نئی قبر میں نہیں پڑا ہے۔ بلکہ وہ جی اٹھا ہے اور آسمان پر صعود فرمایا گیا ہے۔ اور وہاں ہمارے لیے شفاعت کرتا ہے۔ ہمارے نجات دہندہ نے ہم سے ایسی محبّت رکھی کہ اُس نے ہماری خاطر اپنی جان دے دی تا کہ اس کے وسیلہ سے ہمیں امید، طاقت اور محبّت حاصل ہو اور اس کے ساتھ تخت پر ایک مقام حاصل ہو آپ جب بھی اس سے التماس کریں تو وہ آپ کی مدد کرنے کا اہل ہے اور خوشی سے مدد کرتا ہے۔CChU 73.4

    جس منصب پر آپ سرفراز ہیں کیا آپ اپنے کو اس کے اہل سمجھتے ہیں؟ اُس کے لیے آپ خدا کا شکر ادا کریں۔ آپ جتنی زیادہ اپنی نا اہلیت کا احساس کریں گے اتنا ہی زیادہ آپ خدا تعالیٰ سے مدد کے خواہاں ہوں گے۔ ”خدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔“ (یعقوب ۸:۴) خداوند یسوعؔ چاہتا ہے کہ آپ خوش و خرم ہوں۔ وہ چاہتا ہے کہ آپ خدا کی عطا کردہ قابلیت کو اس کے کام میں حتی الامکان استعمال کریں اور مدد کے لیے خدا پر بھروسہ رکھیں تا کہ وہ آپ کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے اشخاص تیار کرے۔CChU 74.1

    آپ کسی کی ترش کلامی سے بے دل نہ ہوں۔ کیا لوگ خداوند یسوعؔ کی بابت بھی بد کلامی نہیں کرتے تھے؟ شاید آپ غلطی کر کے بعض اوقات ترش کلامی کا موقع دیتے ہیں۔ مگر یسوعؔ مسیح نے کبھی غلطی نہیں کی۔ وہ پاک بے داغ اور بے دھبہ تھا۔ خداوند یسوعؔ جلال کا شہزادہ تھا۔ آپ اس دنیا میں اس کے مقابلہ میں بہتر سلوک کی توقع نہ رکھیں۔ جب آپ کے دشمن دیکھتے ہیں کہ وہ آپ کو رنجیدہ کر سکتے ہیں تو وہ خوش ہوتے ہیں۔ اور شیطان بھی خوش ہوتا ہے یسوعؔ مسیح کو تکتے رہیں اور اس کے جلال کے لیے یکسوئی سے کام کرتے جائیں۔ اپنے دل کو خدا کی محبّت میں قائم رکھیں۔ (۸ ٹی ۱۲۸، ۱۲۹)CChU 74.2