Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First

    ساتواں باب

    خُدا نے آپ کو ایک کام دیا ہے

    جب تک ہماری کلیسیا کے تمام مرد و زن خدام الدین اور قائدین کلیسیا کے ساتھ مل کر باہم کوشش نہ کریں۔ اس دنیا میں خدا کا کام ختم نہیں ہو سکتا۔ (۹ ٹی ۱۱۷)CChU 77.1

    یہ الفاظ کہ ”تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔“ (مرقس ۱۵:۱۶) مسیح یسوعؔ کے ہر ایماندار سے کہے گئے ہیں۔ وہ سب لوگ جو خداوند مسیح کے لیے زندگی بھر کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔ وہ اپنے ہم جنس انسان کی رُوحوں کی نجات کے لیے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ خداوندِ عالم نے جیسی سرگرم تمنا گمراہوں کے لیے محسوس کی تھی ویسی ہی اس کے ایمانداروں میں بھی ظاہر ہونی چاہیے گو سب ایک ہی جگہ کو پُر نہیں کر سکتے۔ مگر سب کے لیے ایک مقام اور کام مقرر ہے جن کو خدا کی برکات ملی ہیں۔ ان سب کو با عمل خدمت میں شریک ہونا چاہیے ۔ ضروری ہے کہ خداوند کی بادشاہ کی توسیع کے لیے ہر تحفہ کو عمل میں لایا جائے۔“ (۸ ٹی صفحہ ۱۶)CChU 77.2

    تقریر اور درس روحوں کی نجات کے لیے محض ایک معمولی حصّہ ہے خدا کا رُوح گناہگاروں کو سچائی کی بابت قائل کرتا ہے۔ اور وہ انہیں کلیسیاء کے ہاتھوں میں سُپرد کر دیتا ہے گو خدام الدین اپنا کام کریں۔ مگر وہ اس کام کی جسے کلیسیا کو کرنا چاہیے تکمیل نہیں کر سکتے۔ خدا چاہتا ہے کہ ایمان اور تجربہ میں نو مریدوں کی خبرگیری کی جائے۔ مگر ان کے پاس گپ شپ کے لیے نہیں بلکہ ان کے ساتھ دعا کرنے اور ان کے ساتھ ایسا کلام کرنے کے لیے جانا چاہیے جیسے کہ ”روپہلی ٹوکریوں میں سونے کے سیب ہیں۔“ (۴ ٹی صفحہ ۶۹)CChU 77.3

    خدا تعالیٰ نے اپنی کلیسیا کو آج اس طرح بلایا ہے جیسے کہ اس نے قدیم اسرائیل کو بلایا تھا کہ وہ دنیا میں نُور ہوں۔ سچائی کی زبردست تلوار یعنی پہلے دوسرے اور تیسرے فرشتے کے پیغامات کے ذریعہ سے خدا نے انہیں دوسری کلیسیاؤں اور دنیا سے الگ کر کے خود اپنی مقدّس قربت میں لا کھڑا کیا ہے۔ اُس نے انہیں اپنی شریعت کے امین بنایا اور موجودہ دُور کے لیے انہیں نبوت کی بڑی بڑی سچائیاں عنایت کیں جیسے کہ قدیم اسرائیل کو مقدّس احکام دیئے تھے اسی طرح یہ مقدّس اسی طرح یہ مقدّس امانت ہیں جن کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔CChU 77.4

    مکاشفہ کی کتاب کے چودھویں باب کے تین فرشتے ان لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جو خدا کے پیغامات کی روشنی کو قبول کرتے ہیں۔ اور دنیا کے طول و عرض میں اس آگاہی کو پیش کرنے کے لیے جاتے ہیں۔۔ خداوند مسیح اپنے لوگوں کی بابت فرماتے ہیں ”تم دنیا کے نُور ہو“ (مٹی ۱۴:۵) ہر شخص جو خداوند مسیح پر ایمان لاتا ہے اس سے کلوری کی صلیب متکلم ہے۔ ”رُوح کی قدر و قیمت پر غور کرو۔”“ تم تمام دنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔“ (مرقس ۱۵:۱۶) اِس کام میں کسی چیز کو مخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔ اس وقت یہ نہایت اہم کام ہے اور ابدیت کی ماخذ نہایت وسیع اور بسیط ہے خداوند مسیح یسوعؔ نے اپنی قربانی میں روحوں کے لیے جو محبت ظاہر کی ہے اس کے تمام ایمانداروں کو متحرک کرے گی۔“ (۵ ٹی ۴۵۵، ۴۵۶)CChU 78.1

    ہر انسانی ذریعہ کو جو بخوشی مسیح کے سُپرد کیا جاتا ہے وہ اُسے بڑی خوشی سے قبول فرماتا ہے۔ وہ انسانی وسیلہ کو خدائی وسیلہ سے ملاتا ہے تاکہ وہ دنیا پر مجسمِ محبّت کے بھید کو آشکارہ کرے۔ اس کا بیان کریں اس میں دعا کریں۔ اُسے گیت میں گائیں۔ خداوند کی سچائی کے پیغام سے دنیا کو معمور کریں اور دُور دُور کے علاقوں تک پہنچ جائیں۔“ (۹ ٹی صفحہ ۳۰)CChU 78.2