Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    گیارھواں باب

    مسیحیوں کو خدا کی نمائندگی کرنا ہے

    خدا اپنی اُمّت کے وسیلہ سے اپنی بادشاہی کے اصول ظاہر کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنی اندگی اور کردار میں اصول کا مظاہرہ کریں۔ خدا انہیں دنیا کے دستوروں، عادات اور رسومات سے ہٹا کر انہیں اپنی قربت میں لانا چاہتا ہے تاکہ اُن پر اپنی مرضی ظاہر کرے۔CChU 105.1

    خدا آج جس مقصد کی اپنی امّت کے ذریعہ تکمیل چاہتا ہے۔ اسی مقصد کی تکمیل اس نے بنی اسرائیل کے ذریعہ اس وقت کرنا چاہی۔ جب اُس نے ان کو ملکِ مصرؔ سے نکالا تھا۔CChU 105.2

    خدا کی بھلائی، رحم اور انصاف پر نظر کرنے سے اس کی محبت کا جو مظاہرہ کلیسیا میں ہوا ہے اس سے دنیا کے سامنے خدا کی سیرت کی نمائندگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اور جب خدا کی شریعت اس طرح زندگی میں بزرگی پائے گی تو دنیا میں بھی خدا سے محبّت رکھنے اور اس سے ڈرنے والوں اور اس کی تابعداری کرنے والوں کی دنیا میں ہر مخلوق سے برتر بزرگی کو پہچان لی گی۔CChU 105.3

    خدا اپنی ہر فرزند کو دیکھتا ہے اور ہر ایک کے لیے اس کی تجویز ہے۔ خدا کا یہ مقصد ہے کہ اس کی پاک شریعت کی عامل ایک متفرق اُمت ہو خدا کا کلام آج بھی اس کی اُمّت کے لیے اسی طرح ہے جیسے کہ وہ حضرت موسیٰؔ کے ذریعہ قدیم اسرائیل کے لیے تھا ......” تُو خداوند اپنے خدا کے لیے ایک مقدّس قوم ہے۔ خداوند تیرے خدا نے تجھ کو روئے زمین کی اور سب قوموں میں سے چن لیا ہے تاکہ اس کی خاص امّت ٹھہرے۔“ (استثنا ۶:۷) (۶ ٹی ، ۱۲)CChU 105.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents