Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ایک مسیحی کردار کی تعمیر

    مسیح خداوند کا دین اپنے ماننے والے کو کبھی ذلیل نہیں کرتا۔ یہ اسے کبھی سخت، ترش، بد اخلاق ، خود پرست ، تُندخو، سخت دل نہیں بناتا اس کے برعکس یہ ذائقہ کو پاک کرتا عقل کو پاکیزہ، خیالات کو صاف و شفاف اور نیک بنا کر انہیں مسیح یسوعؔ کی قید میں لا کھڑا کرتا ہے۔ خدا کا معیار اپنی امّت کے لیے آدمی کے بلند ترین خیالات سے بھی بالا تر ہے۔ خدا نے اپنی شریعت میں اپنی سیرت کا عکس پیش کیا ہے۔CChU 106.1

    مسیحی کردار کا مطلب مسیح یسوعؔ کی مانند بننا ہے ہمارے سامنے ترقی کا مسلسل راستہ کھلا ہے ہمیں ایک نشان ایک معیار تک پہنچنا ہے جس میں ہر اچھی پاک اعلیٰ اور منفرد چیز شامل ہے۔ اپنے کردار اور اخلاق کو سنوارنے کے لیے ہمیشہ آگے اور بلند تر طریقہ سے مسلسل جدوجہد اور ترقی کرتے رہنا چاہیے۔ (۸ٹی ۶۳، ۶۴)CChU 106.2

    ہم انفرادی طور پر اپنی عادات کی استوارگی کے مطابق ہی ہوں گے جو اچھی عادات کے مالک ہیں اور وفاداری سے ہر فرض کو پورا کرنے والوں کی زندگیاں دوسروں کے راستوں پر چلتی ہیں لیکن اگر نافرمانی کی عادات ڈالی جائیں، ڈھیلی ڈھالی، سست اور غفلت پسندی کو پروان چڑھنے دیا جائے تو شبِ دیجور سے بھی سیاہ بادل ترقی پر گھر جائے گا۔ اور وہ شخص ہمیشہ کے لیے آئندہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ (۴ ٹی ۴۵۲)CChU 106.3

    مبارک ہے وہ شخص جو ابدی زندگی کے کلام کا عامل ہے۔ سچائی کا روح سچائی میں اس کی قیادت کرے گا۔ دنیا اسے پیار نہ کرے گی اور نہ اس کی تعریف کرے گی اور نہ اسے معزز گردانے گی لیکن وہ خدا کی نظر میں انمول شخص ہو گا۔ ”دیکھو باپ نے ہم سے کیسی محبت کی ہے کہ ہم خدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی۔ دنیا ہمیں اِس لیے نہیں جانتی کہ اس نے اسے بھی نہیں جانا۔“ (۱۔یوحنا ۱:۳) (۵ ٹی ۴۳۹)CChU 106.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents