Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ”شہادتوں“ کا ان کے پھلوں سے جائزہ لیں

    ”شہادتوں کا ان کے پھلوں سے جائزہ لیں کہ ان کی تعلیم کی رُوح کیا ہے ان کے اثر کا کیا نتیجہ رہا ہے؟ جو ایسا کرنے کی آرزو رکھتے ہیں وہ ان رویاؤں کے پھلوں سے واقف ہو سکتے ہیں۔ خدا نے یہ بہتر جانا کہ شیطانی فوجوں اور انسانی اثر جس نے شیطان کی کمک کی ہے کہ مقابلہ میں ان شہادتوں کو زندہ رکھا جائے۔ اور تقویت دی جائے۔CChU 128.1

    یا تو خدا اپنی کلیسیا کو اس کی غلطیوں پر ملامت اور ان کے ایمان کو مضبوط کرنے کے لیے اُسے ہدایت دے رہا ہے یا وہ اس سے متعلق کچھ نہیں کر رہا ہے۔ یہ کام خدا کا ہے یا بالکل نہیں ہے۔ خدا شیطان کے ساتھ شراکت میں کچھ نہیں کرتا میری کتابوں پر خدا کی مہر ہے یا دشمن یعنی شیطان کی۔ اس معاملہ میں کوئی ادھوری بات نہیں یہ ”شہادتیں“ خدا کے روح سے ہیں یا شیطان کی رُوح سے ہیں۔CChU 128.2

    جیسے کی خُداوند نے خود کو نبوت کی رُوح کے ذریعہ سے ظاہر کیا ہے۔ ماضی حال اور مستقبل میرے سامنے سے گزرے ہیں۔ مجھے ایسے چہرے دکھائے گئے کہ جن کو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا اور برسوں کے بعد جب میں نے ان کو دیکھا تو پہچان لیا۔ مجھے مضامین کے ایک روشن احساس کے ساتھ جگایا گیا جو مجھے پہلے دکھائے گئے تھے ۔ اور میں نے آدھی رات کو ایسے خطوط لکھے ہیں جو براعظم کو پار کر کے عین نازک وقت پر پہنچے اور خد اکے کام کو بڑے خطرے سے بچا لیا برسوں سے میرا یہی کام رہا ہے۔ ایک طاقت نے مجھے ان غلطیوں پر ملامت اور تنبیہ کرنے کے لیے مجبور کیا جن کا مجھے گمان تک نہ تھا کیا یہ کام عالمِ بالا سے ہے یا عالم زیرین سے یعنی دنیا سے ہے؟ (۵ ٹی ۶۷۱)CChU 128.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents