Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    شیطان کا کام شک ڈالنا ہے

    بیشتر حالات میں ان ”شہادتوں“ کو پورے طور سے قبول کیا گیا ہے۔ گناہ اور اس کی محبت پاش پاش ہو گئی اور خدا کی عطا کردہ روشنی کے مطابق فوراً اصلاح شروع ہو گئی۔ اس کے برعکس دیگر حالات میں گناہ آلودہ رغبتوں کو پیار کر کے ”شہادتوں“ کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔ اور دوسرے کے سامنے ان ”شہادتوں“ کو مسترد کرنے کے لیے اکثر عذر پیش کیے جاتے ہیں۔ اصلی سبب نہیں بتایا جاتا۔ یہ اخلاقی دیوالیہ پن ہے۔ تاہم ایک مرضی ہے جو خدا کے روح سے تقویت پا کر اس کی رہنمائی میں ان نقصان دہ اور بُری عادات سے کنارہ حاصل کرتی ہے۔CChU 129.1

    شیطان میں خدا کی نشان دہی کرنے والی شہادتوں میں جو وہ بھیجتا ہے۔ شک پیدا کرنے کی قابلیت ہے اور بہتیرے ان پر ایمان نہ لانے کے لیے عذر پیش کرنے کو گویا بڑی خوبی اور ذہانت کا اظہار سمجھتے ہیں۔ شک کرنے والوں کو شک کے لیے بتہری گنجائش مل جائے گی۔ خدا تمام کم اعتقادوں کی تمام وجوہات کو دُور کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ تاہم وہ نیک دماغ کو کافی ثبوت مہیا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شخص محض اسی وجہ سے بھاری ثبوت سے منحرف ہو جاتا ہے کہ بعض باتیں اس کے ادراک سے پرے ہیں۔ اُس بے ایمان کے سرد ٹھٹھرانے والے ماحول اور شکوک میں جو اس کے ایمان کا بیڑا غرق کر دیں گے چھوڑ دیا جائے گا۔CChU 129.2

    شیطان کا کام یہ ہے کہ ”شہادتوں“ سے متعلق خدا کی امّت کا ایمان کمزور کرے۔ شیطان حملہ کرنے میں بھی ماہر ہے اور وہ خدا کے کام میں ماہرین کے دل و دماغ میں حسد اور بے اطمینانی کو بھڑکاتا ہے اس کے بعد خدا کے انعامات پر اعتراض کیا جاتا ہے۔ اس طرح آہستہ آہستہ ان کے پاس بہت ہی کم ثبوت رہ جاتا ہے اور رویا کے ذریعہ عطا کردہ ہدایات کو مسترد کر دیا جاتا ہے اس کے بعد ہمارے ایمان کے اہم ستون یعنی جو ہماری بنیاد کے مضبوط ستون ہیں ان پر شک کیا جاتا ہے اور پھر پاک کلام پر اور پھر ہلاکت کی جانب یعنی تنزّلی کی طرف گامزنی ہوتی ہے۔CChU 129.3

    جب ان ”شہادتوں“ پر جن پر ایمان تھا شک کر کے انہیں مسترد کر دیا جاتا ہے شیطان جانتا ہے کہ فریب خوردہ یہاں نہیں ٹھہریں گے۔ اس لیے وہ اپنی کوشش کو دوگنی کر کے ان کو برملا بغاوت پر آمادہ کر دیتا ہے جو لا علاج ہے اور جس کا انجام ہلاکت ہے۔ خد اکے کام سے متعلق شک اور بے دینی کو جگہ دے کر اور بے اعتمادی اور سخت حسد کے احساس کو دلاسا دے کر وہ خود کو مکمل بربادی کے لیے تیار کر رہے ہیں اور جو ان کی غلطیوں کو ان پر ظاہر کر کے انہیں تنبیہ کرنے کی جرّت کرتے ہیں وہ ان کے خلاف تلخ اور ترش احساس رکھنے لگ جاتے ہیں۔ CChU 130.1

    ”شہادتوں“ کو برملا مسترد کرنے یا ان پر شک لانے والے ہی خطرے میں نہیں۔ بلکہ روشنی سے انحراف کرنے کا مطلب بھی مسترد کرنے کے مترادف ہے۔ اگر آپ ”شہادتوں“ پر بے اعتماد ہو جائیں تو نتیجتاً آپ بائبل سے دُور چلے جائیں گے۔ میں فکر مند تھی کہ بہتیرے لوگ رود کد اور شک و شبہ کریں گے اور آپ کی روحوں کے لیے تشویش کے سبب سے میں آپ کو آگاہ کرتی ہوں۔ آپ میں سے کتنے اس تنبیہ کے شنوا ہوں گے؟ (۵ ٹی ۶۷۲۔۶۸۰)CChU 130.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents