خدا اپنی اُمّت کے وسیلہ سے اپنی بادشاہی کے اصول ظاہر کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنی اندگی اور کردار میں اصول کا مظاہرہ کریں۔ خدا انہیں دنیا کے دستوروں، عادات اور رسومات سے ہٹا کر انہیں اپنی قربت میں لانا چاہتا ہے تاکہ اُن پر اپنی مرضی ظاہر کرے۔ CChU 105.1
خدا آج جس مقصد کی اپنی امّت کے ذریعہ تکمیل چاہتا ہے۔ اسی مقصد کی تکمیل اس نے بنی اسرائیل کے ذریعہ اس وقت کرنا چاہی۔ جب اُس نے ان کو ملکِ مصرؔ سے نکالا تھا۔ CChU 105.2
خدا کی بھلائی، رحم اور انصاف پر نظر کرنے سے اس کی محبت کا جو مظاہرہ کلیسیا میں ہوا ہے اس سے دنیا کے سامنے خدا کی سیرت کی نمائندگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ اور جب خدا کی شریعت اس طرح زندگی میں بزرگی پائے گی تو دنیا میں بھی خدا سے محبّت رکھنے اور اس سے ڈرنے والوں اور اس کی تابعداری کرنے والوں کی دنیا میں ہر مخلوق سے برتر بزرگی کو پہچان لی گی۔ CChU 105.3
خدا اپنی ہر فرزند کو دیکھتا ہے اور ہر ایک کے لیے اس کی تجویز ہے۔ خدا کا یہ مقصد ہے کہ اس کی پاک شریعت کی عامل ایک متفرق اُمت ہو خدا کا کلام آج بھی اس کی اُمّت کے لیے اسی طرح ہے جیسے کہ وہ حضرت موسیٰؔ کے ذریعہ قدیم اسرائیل کے لیے تھا ......” تُو خداوند اپنے خدا کے لیے ایک مقدّس قوم ہے۔ خداوند تیرے خدا نے تجھ کو روئے زمین کی اور سب قوموں میں سے چن لیا ہے تاکہ اس کی خاص امّت ٹھہرے۔“ (استثنا ۶:۷) (۶ ٹی ، ۱۲) CChU 105.4