والدین۔ اگر آپ اپنے بچّوں کو خدا کی خدمت اور دنیا میں بھلا کرنے کے لیے تیار کرنا چاہیں تو بائبل کو اپنی نصابی کتاب بنائیں۔ یہ شیطان کی عیاریوں کو ننگا کرتی ہے۔ یہ نسل کو بڑی بلند کرنے والی، اخلاقی بدیوں پر ملامت کرنے اور ان میں اصلاح کرنے والی ہے اور حق و نا حق میں امتیاز کی کسوٹی ہے گھر میں یا اسکول میں ہر تدریس میں بائبل مقدس کو جو معلم اعلیٰ ہے مقدم درجہ دیا جائے۔ اس درجہ سے خدا کی تعظیم و کلام تکریم ہوتی ہے۔ اور یہ آپ کے بچّوں کی دلی تبدیلی میں آپ کی معاون ہو گی۔ اس پاک کلام میں سچائی اور خوبصورتی کی ایک زرخیز کان ہے۔ اگر والدین اسے اپنے بچّوں کے لیے نہایت دلچسپ نہیں بناتے تو وہ خود اپنے آپ کو موردِ الزام ٹھہرائیں۔ (۵ ٹی ۳۲۲) CChU 118.4
لکھا ہے یہی وہ واحد ہتھیار تھا جسے یسوعؔ مسیح نے اسوقت استعمال کیا جب آزمانے والا فریب اور مکر سے اس کے پاس آیا۔ بائبل مقدس کی تعلیم و تدریس سب سے اعلیٰ اور معظم کام ہے جسے ہر والدین کو کرنا چاہیے۔ آپ بڑے ہشاش بشاش ہو کر خدا کے فرمودہ کلام کو بچّوں کےسامنے پیش کریں۔ والدین کی حیثیت میں آپ روزانہ صبر وتحمل مہربانی اور محبّت کی راہ سے اپنے بچّوں کو اپنی جانب متوجہ کر کے ان کے لیے قابلِ تقلید نمونہ بن سکتے ہیں۔ انہیں اپنی مرضی نہ کرنے دیں بلکہ ان پر ظاہر کریں کہ آپ کا کام خدا کے کلام پر عمل کرنا اور ان کی صحیح تربیت اور نصیحت کرنا ہے۔ CChU 119.1
خاندان میں پاک کلام کا مطالعہ کسی ترتیب یا تنظیم سے کریں۔ جسمانی خواہشات سے تعلق رکھنے والی کوئی چیز بے شک ترک کر دیں۔ لیکن اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ آیا روح نانِ زندگی سے لقمہ پا رہی ہے کہ نہیں۔ بائبل کے مطالعہ میں ہر روز صرف آدھا گھنٹہ یا گھنٹہ اور وہ بھی سماجی طریقہ اور ہنسی خوشی سے صرف کرنے سے کوئی خاص نتائج برآمد کرنا قدرے مشکل ہے۔ کئی خاص مضمونوں کو جو مختلف اوقات اور مختلف حالات میں دیئے گئے ہوں۔ ایک جگہ اکٹھا کر کے بائبل مقدّس کو خود اپنی تفسیر کرنے دیں۔ مہمانوں یا ملاقاتیوں کی وجہ سے اپنی گھریلو جماعتی عبادت کو نظر انداز نہ کریں اگر مہمان یا ملاقاتی عبادت کے دوران آئیں تو ان کو عبادت میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ ظاہر کریں کہ ہم دنیاوی فوائد اور خوشیوں کے مقابلہ میں خدا کے کلام کے حصول کو ترجیح دیتے ہیں۔ CChU 119.2
روزانہ پاک کلام کا مطالعہ استقلال اور دعا سے کرنے سے ہمیں روزانہ نئی نئی سچائیوں کا عرفان بڑی صفائی سے حاصل ہو گا (جی سی ۵۱۰، ۵۱۱) CChU 119.3
اگر آپہ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچّوں کی نشوونما خداوند کی مرضی کے مطابق ہو تو بائبل کو اپنا رہبر بنائیے۔ یسوعؔ مسیح کی زندگی اور کردار کو پیش کریں تا کہ وہ اس کی نقل کریں اگر اُن سے کوئی قصور ہو جائے تو خدا کے کلام کو پیش کریں کہ اسی نوعیت کے گناہ کے متعلق خداوند نے کیا ہدایت فرمائی ہے۔ اس سلسلہ میں احتیاط اور سرگرم عمل کی ضرورت ہے۔ اگر والدین کسی ایک غلطی کو برداشت کریں اور استاد اِس میں اصلاح نہ کریں تو یہ ان کے سارے کردار کو بد وضع اور خراب کر دیتی ہے۔ بچوں کو بتائیں کہ انہیں نئے دل حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان میں نئے نئے ذائقے اور نئے نئے مقاصد استوار کیے جائیں وہ یسوعؔ مسیح سے مدد حاصل کریں۔ انہیں خدا کی سیرت سے جیسی کہ پاک کلام میں ظاہر ہے واقفیت ہونی چاہیے۔ CChU 119.4