ان تحریری ”شہادتوں“ کے ذریعہ کسی نئی روشنی کی تبلیغ نہیں کی گئی بلکہ پہلے سے دی ہوئی روشنی کو دلوں پر صفائی سے واضح کرنا ہے۔ خدا کے کلام میں اِنسان کے خدا اور اپنے پڑوسی سے متعلق فرائض واضح ہیں۔ لیکن پھر بھی آپ میں سے چند اشخاص ہی اس روشنی پر ایمان رکھتے ہیں۔ کوئی مزید روشنی پیش نہیں کی گئی ہے لیکن خدا نے ان ”شہادتوں“ کے ذریعہ پہلے سے دیئے ہوئے بڑے حقائق کو واضح کیا ہے اور اپنے منتخب طریقہ سے لوگوں کو بیدار کرنے اور ان کے ذہن و دماغ پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کیا ہے تا کہ سب بے عذر ٹھہریں ”یہ شہادتیں“ خدا کے کلام کی تحقیر نہیں بلکہ اس کو بزرگی دے کر اُس کی جانب توجہ مبذول کرتی ہیں تا کہ سچائی کی خوبصورت سادگی سب کو متاثر کرے۔ (۵ ٹی ۶۶۵) رُوح اس لیے نہیں بخشا گیا اور نہ کبھی بخشا جا سکتا ہے کہ وہ بائبل پر فوقیت لے جائے۔ کلامِ خدا میں صفائی سے مرقوم ہے کہ خدا کے کلام کے معیار سے تمام تعلیم اور تحریر کا جائزہ لینا چاہیے۔ یسعیاہ نبی رقمطراز ہے ”شریعت اور شہادت پر غور کرو۔ اگر وہ اس کلام کے مطابق نہ بولیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں روشنی نہیں۔“ (یسعیاہ ۲۰:۸) (جی سی تمہید صفحہ ۷) CChU 126.3
”وہ بھائی جسے یہ ظاہر کرنے کی تلاش ہے کہ خدا نے جو روشنی شہادتوں“ کے ذریعہ بخشی ہے وہ خدا کے کلام سے زائد ہے۔ دماغ کو منتشر کرتا ہے اور اس طرح وہ اس معاملہ کو غلط روشنی میں ظاہر کرتا ہے۔ خدا نے اپنی امّت کی توجہ کو اپنے کلام کی طرف مبذول کرنے کے لیے اِس طریقہ کو بہتر جانا تا کہ انہیں اس کا واضح فہم و ادراک عطا کرے۔“ خدا کا کلام نہایت تاریک دماغ کو منوّر کرنے کے لیے کافی ہے اور جو اُسے سمجھنا چاہیں وہ سمجھ جائیں گے۔ لیکن اس کے باوجود بعض خدا کے کلام کو اپنے مطالعہ کا مضمون ٹھہرانے کے مدعی ہیں۔ ان کی زندگیاں اس کلام کی تعلیمات کے بالکل برعکس گزر رہی ہیں۔ مزید برآں خدا بالکل واضح اور معین شہادتیں عطا کر کے انسان کو اپنے کلام کی طرف جس سے انہوں نے انحراف کیا ہے واپس لاتا ہے تا کہ وہ بے عذر ٹھہریں۔ خدا کے کلام میں اسے اصول جن سے عادات کی اصلاح ہو سکتی ہے بکثرت پائے جاتے ہیں۔ اور عام اور شخصی شہادتیں دی گئی ہیں تا کہ ان کی توجہ خاص طور سے ان اصولوں کی جانب مبذول کی جائے۔ CChU 127.1
مَیں نے انمول بائبل سے ”کلیسیا کے لیے شہادتوں“ کو خدا کی قوم کے لیے محصور کر دیا ہے۔ مَیں نے کہا یہاں قریباً سب کے معاملات کو نمٹایا گیا ہے۔ ان کو بتایا گیا ہے کہ کن گناہوں کو ترک کرنا ہے ان کی مطلوبہ تمنا اس میں موجود ہے جو ایسے ہی معاملات کے لیے دی گئی تھی۔ اور جس کا ان کے حالات پر بھی اطلاق ہو سکتا ہے۔ خدا کو یہ پسند آیا کہ آپ کو حکم پر حکم اور قانون پر قانون عطا کرے۔ CChU 127.2
لیکن آپ میں سے بیشتر فی الحقیقت نہیں جانتے کہ ”شہادتوں“ میں کیا کچھ ہے۔ آپ نوشتوں سے واقف نہیں اگر آپ بائبل کے معیار تک پہنچنے اور مسیحی کاملیت کو حاصل کرنے کی خواہش کے ساتھ خدا کے کلام کا مطالعہ کرتے تو آپ کو ان ”شہادتوں“ کی ضرورت نہ ہوتی چونکہ آپ نے خدا کی الہامی کتاب سے واقفیت حاصل کرنے سے غفلت کی ہے۔ اس لیے خدا نے سادہ اور برائے راست ”شہادتوں“ کے ذریعہ آپ تک پہنچ کر آپ کی توجہ بائبل کی طرف مبذول کرنے کی کوشش کی ہے جس کی تابعداری سے آپ نے انکار کر دیا وہ ملتمس ہے کہ آپ اپنی زندگی کو اس کے کلام کے پاکیزہ اور اعلیٰ تعلیم کے مطابق استوار کریں۔ (۵ ٹی ۶۶۳۔۶۶۵) CChU 127.3