جیسے جیسے خاتمہ قریب ہو رہا ہے اور دنیا میں آخری آگاہی کے پیغام کی تشہیر بڑھتی جا رہی ہے۔ تو مقلدین سچائی ے لیے یہ زیادہ اہم ہو جاتا ہے کہ وہ ”شہادتوں“ کی نوعیت اور اثرات کو واضح طور سے جانیں۔ جن کو خدا نے اپنی معشیت میں تیسرے فرشتے کے عمل سے شروع ہی سے منسلک کیا ہے۔ CChU 125.1
قدیم زمانہ میں خدا نے انبیاء اور رسولوں کی معرفت ان سے کلام کیا ان ایّام میں وہ اپنے روح کی ”شہادتوں“ کی معرفت ان سے کلام کرتا ہے۔ اِس سے پہلے کوئی ایسا وقت نہیں گزرا جب خدا نے اپنے لوگوں کو اتنی سرگرمی سے ہدایت فرمائی۔ جیسے کہ وہ اس وقت ہدایت دیتا ہے تا کہ وہ اس کی مرضی اور اس کے اطوار کو جانیں اور اس پر عمل پیرا ہوں۔ جس پر وہ چاہتا ہے کہ وہ چلیں۔ CChU 125.2
سیونتھ ڈے ایڈونٹسٹ افراد کو زیادہ آگاہیاں اور شہادتین اِس لیے نہیں دی جاتیں کہ ان کی زندگی میں دوسرے نام نہاد اور اقراری کلیسیاؤں کے مسیحیون کی نسبت زیادہ گناہ بھرے ہوئے ہیں۔ بلکہ اس لیے کہ ان کو زیادہ روشنی ملی ہے اور اپنے اقرار سے خدا کی خاص اور برگزیدہ اُمّت میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اور علاوہ ازیں ان کے دلوں پر شریعت کندہ ہے۔ CChU 125.3
جو پیغامات مجھے مختلف افراد کے متعلق دیئے گئے ہیں۔ میں نے بسا اوقات ان کو متعدد واقعات کے پیشِ نظر ان افراد کے لیے لکھا جوں جوں میرا کام بڑھتا گیا تو یہ کام میری خدمت میں بڑا جان جوکھوں کا اور ایذا کن حصّہ بن گیا۔ CChU 125.4
قریب بیس برس ہوئے جب مجھے دکھایا گیا کہ میں تحریر اور تقریر میں عام اصول پیش کروں اور عین اسی وقت بعض اشخاص کے گناہوں کے خطرات اور غلطیوں کو ظاہر کروں تا کہ سب کو آگاہی ، چشم نمائی اور مشورہ دیا جا سکے۔ مَیں نے دیکھا کہ ہمیں اپنے دلوں کو جانچنا اور جاننا چاہیے کہ آیا وہ انہیں غلطیوں میں مبتلا تو نہیں جن میں کہ دوسروں کی اصلاح کی گئی۔ اور کہ جو تنبیہات دوسرون کو دی گئیں ان سے بھی متعلق ہیں یا نہیں۔ اگر ایسا ہو تو ان کو جاننا چاہیے کہ مشورہ اور چشم نمائی انہی کے لیے تھی اور ان کو ان ہدایت کا اطلاق اپنی زندگیوں پر کرنا چاہیے گویا کہ ان میں وہی مخاطب ہیں۔ CChU 125.5
خداوند مسیح تمام پیروکاروں کے ایمان کی جانچ کرنا چاہتا ہے۔ خدا ایسے لوگوں کی صداقت کو بھی جانچ کرے گا جو اپنے فرائض کو جاننے کے لیے بڑے سرگرم ہیں وہ سب پر فرض واضح کرے گا وہ سب کو موقعہ دے گا کہ وہ اپنے دل کے خیالات کی صحیح سمت نشوونما کریں۔ CChU 126.1
خداوند شریعت کو ماننے کے دعویٰ کرنے والوں کی چشم نمائی کرتا اور اُن کی اصلاح کرتا ہے۔ وہ ان کے گناہوں کی نشاندہی کر کے ان کی بدیوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اِس لیے کہ وہ ان کے تمام گناہوں اور بدیوں کو دُور کرنا چاہتا ہے تا کہ اس کے خوف میں ان کی پاکیزگی کامل ہو وہ ان کو پاک صاف اور سرفراز کر کے اپنے تخت پر اٹھانے کا متمنی ہے اس لیے وہ ان کو تنبیہ کرتا اور ان کی اصلاح کرتا ہے۔ (۵ ٹی ۶۵۴، ۶۶۲) CChU 126.2