Go to full page →

بیماری کے دوران بچوں کی نگہداشت SKC 273

بہت سی حالتوں میں بچے کی بیماری غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ مثلا کھانے پلانے میں باقاعدگی، سردیوں میں کم کپڑے، دورانِ خون کو صحیح حالت پر رکھنے کے لئے ورزش نہ کرنا، تازہ ہوا کی کمی وغیرہ۔۔۔۔۔ والدین کو چاہیے کو پہلے بیماری کی وجہ تلاش کریں۔ پھر جہاں خطا ہوئی ہو، وہاں اصطلاح کریں۔ SKC 273.3

یہ سب والدین کے بس میں ہے کہ وہ بچے کی نگہداشت، پرہیز حتیٰ کہ پیماری کے علاج کے بارے بھی سیکھ سکیں۔ خاص طور پر ماں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ گھر میں عام چھوٹی موٹی بیماریوں سے کس طرح نپٹا جا سکتا ہے۔ اُسے یہ بخوبی علم ہونا چاہیے کہ بیمار بچے کی کس طرح دیکھ بھال کرنا ہے۔ یہ فرض ادا کرنے کے لئے اُسے وسیع علم ہونا چاہیے کیونکہ اسے اجنبی ہاتھوں میں سونپنا عقلمندی نہیں۔ SKC 273.4