Go to full page →

ابدی زندگی میں علم و فضل SKC 342

اس دنیا میں ہماری عمر بھر کی خدمت آنے والی ابدی زندگی کی تیاری کے لئے ہے۔ وہ تعلیم جس کو ہم نے اس دھرتی پر شروع کیا ہے ہر گز تکمیل کو نہ پہنچے گی۔ بلکہ یہ بدستور ابدیت تک جائے گی اور بڑھتی رہے گی اس کا کوئی اختتام نہ ہوگا۔نجات کی تجویز میں خدا کی حکمت اور محبت وضح سے وضح تر ہوتی چلی جائے گی۔ نجات دہندہ جو اپنے بچوں کو زندہ پانی کے سوتو کی طرف لے جارہا ہے ان پر علم وفضل کے بڑے بڑے خزانے کھولے گا۔ اور اے روز خداوند کے عجیب و غریب کام اور کائنات کو خلق کرنے اور قائم رکھنے قدرت نئی خوبصورتی کے ساتھ آشکارہ ہو گی۔ SKC 342.2

اس نور کی روشنی میں جو خدا کے تخت سے صادر ہو گی ہر راز عیاں ہو جائے گا اور انسان ان چیزوں کے سادہ کو دیکھ کر حیران ہو گا جن کو پہلے وہ بالکل سمجھ نہ پاتا تھا۔ SKC 343.1

“اب ہم کو آئینہ میں دُھندلا سا دکھائی دیتا ہے مگر اس وقت روبرو دیکھیں گے۔ اس وقت میرا علم نقص ہے مگر اس وقت ایسے پورے طور پر پہچانوں گا جیسے میں پہچانا گیا ہو”1کرنیتھوں12:13۔ SKC 343.2