Go to full page →

سنتالیسواں باب - ترقی اور خدمت SKC 369

جیسا کہ بعض نے مسیحی زندگی کو سمجھ رکھا ہے یہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ کام شرافت، صبر، حلیمی اور مہربانی پر ہی موقوف نہیں۔ بیشک یہ خوبیاں نہیات ہی اہم ہیں۔ مگر اس کے علاوہ دلیری، شہ زوری، عزم ، استعداد، ممستقل مزاجی اور ثابت قدمی کی بھی ضرورت ہے۔ جس راستے کا تعین مسیح خُداوند نے کیا ہے وہ راستہ تنگ ہے۔ وہ خود انکاری کا راستہ ہے۔ اُس راہ کو اختیار کرنا اور مشکلات اور پست ہمتی کے باوجود آگے ہی بڑھتے رہنے کے لئے ایسے مردوں کی ضرورت ہے جو مریل، ضعیف اور اردے کے کچے نہ ہوں۔ SKC 369.1