Go to full page →

شخصی خدمت SKC 13

نجات کی خوشخبری کے پھیلانے میں خُداوند یسوں مسیح نے کوئی بھی مو قع ہاتھ نہ جانے دیا۔ ایک دفعہ وہ یعقوب کے کنویں پر بیٹھا تھا جب وہاں ایک سامری عورت پانی بھرنے آئی۔ وہ عورت اُس وقت حیران رہ گئی جب خُداوند مسیح نے اُس سے پانی مانگا۔ اس طرح وہ گفتگو کا آغاز کر کے اُسے زندگی کا پانی دینا چاہتا تھا۔ مگر اُس عورت نے کہا “یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ تو یہودی ہو کر مجھ سامری سے پانی مانگتا ہے؟ یسوع نے جواب میں اُس سے کہا اگر تُو خُدا کی بخشش کو جانتی اور یہ بھی جانتی کہ وہ کون ہے جو تجھ سے کہتا ہے مجھے پانی پلا تُو اُس سے مانگتی اور وہ تجھے زندگی کا پانی دیتا---- جو کوئی اس پانی میں سے پیتا ہے وہ پھر پیاسا ہو گا۔ مگر جو کوئی اس پانی سے پئے گا جو میں اُسے دوں گا وہ ابد تک پیاسا نہ ہو گا۔ بلکہ جو پانی میں اُسے دوں گا وہ اُس میں ایک چشمہ بن جاۓ گا جو ہمیشہ کی زندگی کے لیے جاری رہے گا” یوحنا-14-7:4 SKC 13.2

اس عورت کی بھلائی اور نجات کے لیے خُداوند یسوں مسیح نے اپنی کتنی شفقت اور دلچسپی دکھائی۔ اُس کا کلام کتنا واضح اور مخلص تھا۔ جب اُس سامری عورت نے اُس کا کلام سنا تو وہیں گھڑا چھوڑکر شہرکو گئی اور کہنے لگی۔ “ آؤ ایک آدمی کو دیکھو جس نے میرے سب کام بتا دئیے۔ کیا ممکن ہے کہ مسیح یہی ہے؟” یوحنا 4 :29۔ اور ہم پڑھتے ہیں کہ “ اُس شہر کے بہت سے سامری اس عورت کے کہنے سے جس نے گواہی دی کہ اُس نے میرے سب کام بتا دئیے ہیں اس پر ایمان لاۓ” یوحنا4: 39۔ جب کوئی دل خُداوند مسیح کی سچائی قبول کرنے کے لئے کھلتا ہے خُداوند مسیح اپنی ہدایات وہاں پہنچا دیتا ہے وہ ان پر آسمانی باپ کا ظاہر کرتا ہے۔ ایسوں سے وہ تمثیلوں میں باتیں نہیں کرتا۔ اُس نے سامری عورت سے کہا “ میں جو تجھ سے بول رہا ہوں وہی ہوں” یوحنا -26:4 SKC 13.3

*****