مریض کی بحالی کے لیے مفید اور مناسب حالات اس کی شفا میں بڑے ممد ثابت ہوں گے۔ جس کمرے میں مریض ہو وہ کشادہ ہو، اس میں روشنی اور دھوپ کا گزر ہو۔ گھر کے دوسرے کمروں کی نسبت بہتر اور جاذب نظرہو۔ بعض گھروں میں تازہ ہوا کے لیے روشندان نہیں ہوتا اس ہے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ بیمار کے کمرے میں دن رات تازہ ہوا میسر آ سکے۔ SKC 150.1
اور جہاں تک ممکن ہو درجہ حرارت بھی مناسب حال ہو۔ درجہ حرارت کو معلوم کرنے کے لیے تھرمامیٹر کی مدد لی جا سکتی ہے۔ جو نرسیں بیماروں کی تیمار داری پر مامور ہوتی ہیں اکثر کم سوتی ہیں۔ یا کئی بار مریض کی دیکھ بھال کے لیے انہیں رات کو بھی اٹھنا پڑتا ہے۔ انہیں سردی وغیرہ لگ سکتی ہے اور یہی رجہ ہے کہ انہیں صحت کے لیے مناسب درجہ حرارت کا کم پتہ چلتا ہے۔ اس لیے حرارت پیما، تھرمامیٹر پر انحصار کیا جائے۔ SKC 150.2