خدا کی محبت کا اظہار صلیب پر نمایاں ہوتا ہے- اس کی پوری اہمیت کا اظہار زبان نہیں کر سکتی- اور قلم کے احاطہ تحریر میں نہیں آ سکتی اور انسانی ذہن اس کا قیاس بھی نہیں کر سکتا- کوہ کلوری کی صلیب پر نگاہ کرتے ہوۓ ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ “خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے” یوحنا -16:3 SKC 303.5
مسیح ہمارے گناہوں کے لئے صلیب چڑھا، مردوں میں سے جی اٹھا، آسمان پر چڑھ گیا- نجات کے اس علم کو ہمیں خود سیکھنا اور سکھانا ہے- SKC 303.6