Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    پیار و محبّت سے پرورش میں باقاعدگی

    بچّے والدین کو بطور مقدّس امانت دیئے گئے ہیں جس کو خدا ایک دن ان سے طلب فرمائے گا۔ اُن کی تعلیم و تربیت میں زیادہ وقت، زیادہ احتیاط اور زیادہ دعا کرنا چاہیے انہیں صحیح تربیت کی زیادہ ضرورت ہے۔CChU 200.2

    بیشتر حالات میں بچّوں کے امراض ان کے غلط انتظام کے سبب سے ہوتے ہیں۔ مثلاً کھانے پینے میں بے قاعدگی، شام کے وقت سردی میں کم کپڑے پہنانا، خون کی صحت مند گردش میں کمی یا اسے صاف رکھنے کے لیے ہوا کی آمد و رفت میں کمی یہ جملہ اسباب مرض کا سبب ہو سکتے ہیں۔ والدین کو بیماری کے اسباب کی تحقیق کر کے ان حالات کا ازالہ کرنا چاہیے جو بیماری کا سبب بنے ہیں۔ CChU 200.3

    بچّوں کو عام طور پر پنگوڑا ہی میں ذائقہ اور اشتہا کی غلامی میں نشوونما ملتی ہے اور سکھایا جاتا ہے کہ ان کو کھانے کے لیے زندہ رہنا ہے۔ بچپن میں ان کے کردار کی تعمیر و ساخت میں ان کی ماں کا بہت ہاتھ ہوتا ہے وہ انہیں تعلیم دے سکتی ہے کہ وہ اپنے ذائقہ اور اشتہا پر غالب آئیں یا اس سے مغلوب ہو کر شکم پرور اور نکھٹو بن جائیں۔CChU 201.1

    اکثر اوقات ماں لائحہ عمل بناتی ہے کہ ان میں فلاں فلاں کام کرتے ہیں اور جب بچّے پریشان کرتے ہیں تو وہ ان کے ذرا ذرا سے افسوس میں کمی کرنے اور ان کی توجہ کو دوسری طرف مبذول کرنے کے بجائے انہیں کچھ کھانے کو دے دیتی ہے تا کہ وہ خاموش رہیں یہ تھوڑی دیر کے لیے تو ٹھیک ہوتا ہے مگر آخر کار حالات بگڑ جاتے ہیں ۔ بچّوں کے پیٹ کھانے سے دبا دبا کر بھر دیئے گئے ہیں۔ حالانکہ ان کو اس کی بالکل ضرورت نہ تھی انہیں ماں کا تھوڑا سا وقت اور توجہ کی ضرورت تھی۔ لیکن ماں نے اپنے وقت کو اپنے بچّوں کو خوشیوں میں صرف کرنے کی بجائے زیادہ قیمتی سمجھا۔ ممکن ہے کہ ا س نے مہمانوں سے تعریفی کلمات سننے کے لیے اپنے گھر کی آرائش کرنا چاہی اور اپنا کھانا فیشن کے طور پر تیار کرنے لگی۔ یہ چیزیں اس کو اپنے بچّوں کی خوشی اور صحت کی بہ نسبت زیادہ اہم نظر آئیں۔CChU 201.2

    فیشن آرائش اور تعریفی کلمات سننے کی بہ نسبت بچّے کے خوردونوش اُس کے کپڑوں کی تیاری اور اس کی سہولت آرام اور صحت پر زیادہ توجہ دینا چاہیے۔ ماں کے لیے یہ مناسب نہیں کہ وہ چھوٹے چھوٹے کپڑوں کو خوبصورت بنانے کے لیے ان پر چکن دوزی اور شاندار کشیدہ کاری میں وقت صرف کرے۔ اس سے آنکھوں اور اعصاب پر زیادہ زور پڑتا ہے۔ کیونکہ عین اسی وقت اس کو زیادہ آرام اور خوشگوار اور ورزش کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُسے چاہیے کہ وہ اپنی صحت کو پیار کرنے کے فرض کا احساس کرے تا کہ وہ اس سے مطلوبہ مطالبات کے لیے اپنے کو تیار کر سکے۔ (۱۷۱ ایچ ۲۵۵۔۲۵۷)CChU 201.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents