Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    تیرہواں باب

    بائبل مقدّس

    بائبل مقدّس میں سرسری سطح پر تلاش کرنے والے کی نظروں سے سچائی کے ہزاروں جواہر اوجھل پڑے ہیں۔ سچائی کی یہ کان ایسی ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ جتنی زیادہ آپ فروتنی سے کلام میں تلاش کریں گے اتنی ہی آپ کی دلچسپی بڑھے گی۔ آپ رسول پولسؔ کی طرح یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ”واہ! خدا کی دولت اور حکمت اور علم کیا ہی عمیق ہیں! اس کے فیصلے کِس قدر ادراک سے پرے اور ا سکی رائیں کیا ہی بے نشان ہیں! (رومیوں ۳۳:۱۱)CChU 117.1

    خداوند مسیح اور ان کا کلام بالکل متفق ہیں ۔ اس کو قبول کر کے اس پر عمل پیرا ہونے سے وہ ان سب کے پاؤں کے لیے ایک صحیح راستہ کھولتا ہے جو روشنی میں چلنے کے خواہشمند ہیں۔ کیونکہ یسوعؔ مسیح نور میں ہے اور اگر اس کی اُمت اس کے کلام کی قدر و منزلت کر لے تو یہاں کلیسیا ہی ایک جنت بن جائے گی۔ مسیحی لوگ پاک کلام میں تحقیق کرنے کے بہت آرزو مند، بھوکے اور پیاسے ہوں گے وہ ہر وقت ایک نوشتہ کا دوسرے نوشتے سے مقابلہ کرنے اور پاک کلام پر غور کرنے کے بہت مشتاق ہوں گے۔ روزانہ کے اخبار، رسالے یا ناول کے بجائے وہ خداوند کے کلام میں سے روشنی کے حصول کے لیے بہت بے تاب ہوں گے۔ ان کی یہ زبردست خواہش ہو گی کہ وہ ابن آدم کا گوشت کھائیں اور اس کا خون پئیں اور اس کے نتیجہ میں ان کی زندگیاں خدا کے کلام کے اصول اور وعدوں کے مطابق ڈھل جائیں گی اس کی تعلیم ان کے لیے زندگی کے درخت کے پتوں کی مانند ہو گی ۔یہ ان میں ایک چشمہ بن کر ابدی زندگی کے لیے جاری رہے گا۔ فضل کی بارش جو تازگی بخشتی ہے برسنے سے اُن کی روح تازہ اور سرسبز ہو جائے گی۔ اور وہ اپنے سب دکھوں اور محنت و مشقت کو بُھول جائیں گے۔ وہ الہامی کلام سے تقویت اور حوصلہ افزائی پائیں گے۔ (۸ ٹی ۱۹۳)CChU 117.2

    مقدّس بائبل میں اس کے وسیع مضامین اور وسیع طرز میں ہر شخص کی دلچسپی اور اس سے التماس کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور پایا جاتا ہے۔ اس کے اوراق میں قدیم تواریخ سچی سوانح عمری، حکومت کی حکمرانی کے اصول اور خاندانی نظام کے لیے قوانین پائے جاتے ہیں۔ یہ انمول اصول ہیں اور ان کے سامنے انسانی حکمت اصول بنانے میں بے بس ہے۔ اس میں نہایت عمیق فلسفہ، نہایت شیریں اور عمدہ ترین موسیقی جو نہایت پُرجوش اور نہایت دلسوز ہے، پائی جاتی ہے جب اس کا نچوڑ کیا جاتا ہے تو بائبل مقدس ہر انسانی مصنف کی تحریرات سے بے حد اعلیٰ و بالا ہے اور جب اس کے عالیشان وسطی خیال سے اس پر غور کیا جاتا ہے تو یہ بے حد وسیع اور انمول قدر و قیمت کی مالک ہے۔ اور پھر ہر مضمون میں ایک نئی لطافت نظر آتی ہے۔ نہایت سادہ طور سے پیش کیے ہوئے حقائق میں ا یسے اصول پوشیدہ ہیں جو آسمان کی طرح بلند اور ابدیت کو محیط کیے ہوئے ہیں۔ (ایجوکیشن ۱۲۵)CChU 118.1

    آپ کو روزانہ پاک کلام سے کوئی نئی بات سیکھتے رہنا چاہیے اس میں چُھپے ہوئے خزانے کی طرح تلاش کریں کیونکہ اس میں ابدی زندگی کا کلام پایا جاتا ہے دعا کریں کہ آپ کو حکمت اور فہم حاصل ہو تا کہ آپ ان مقدس نوشتوں کو سمجھ سکیں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تواس میں نئے نئے درخشاں مضامین پائیں گے۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ آپ نے سچائی سے متعلق نئی اور انمول روشنی حاصل کی ہے۔ اور آپ کی نظر میں پاک کلام کی تعظیم و تکریم مسلسل بڑھتی جائے گی۔ (۵ ٹی ۲۶۶)CChU 118.2

    پاک کلام کی قبولیت سے دل و دماغ دنیاوی اور گندے خیالات سے پاک ہو جائے گا۔ خدا کے کلام کی واجب قدر سے ہر پیر و جواں کو اندرونی سچائی اور اصول کی استوارگی حاصل ہو گی جو آزمائش پر غلبہ پانے میں ان کی معاون ہو گی۔ (۸ ٹی ۳۱۹)CChU 118.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents