Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    دین کا عملی مظاہرہ

    خداوند کے لیے ہر چیز جس کا اظہار عملی سرگرم خدمت سے کم ہو اِس سے ہمارے ایمان کا کھوکھلا پن ظاہر ہوتا ہے۔ صرف ایسی مسیحییت جس کا مظاہرہ سرگرم عملی کام سے ہو اس کا اثر ایسے لوگوں پر جو گناہوں اور قصوروں میں مردہ ہیں پڑے گا۔ دعا گو ایماندار حلیم مسیحی شخص جو اپنے کاموں سے ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی سب سے بڑی تمنا یہ ہے کہ وہ بچانے والی سچائی کو پیش کریں۔ اِس سے تمام لوگوں کو جانچ ہو گی تاکہ وہ خداوند کے لیے روحوں کی کثیر فصل جمع کریں۔CChU 84.1

    ہماری کلیسیاؤں میں ایمان میں اتنی کمزوری اور ناتوانی کے لیے کوئی عذر نہیں۔ ” اے اُمیدوار اسیرو! قطعہ میں واپس آؤ“۔ (ذکریا ۱۲:۹۰) ہمارے لیے خداوند مسیحی طاقت ہے وہ آسمانی باپ کے پاس ہمارا مدد گار ہے وہ اپنی ساری حکمرانی میں اپنے لوگوں پر اپنی مرضی کے اظہار کے لیے اپنے قاصدوں کو بھیجتا ہے۔ وہ اپنی کلیسیاؤں کے درمیان پھرتا ہے وہ اپنے لوگوں کو مقدّس کرنے، سرفراز کرنے اور سربلند کرنے کا خواہاں ہے جو فی الحقیقت اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ ان کا اثر دنیا میں زندگی بخش ہو گا وہ اپنے دہنے ہاتھ میں ستارے رکھتا ہے اور یہ اس کا ارادہ ہے کہ وہ ان کےوسیلہ سے دنیا میں روشنی چمکائے۔ اس طرح وہ اپنے لوگوں کو آسمانی کلیسیا میں اعلیٰ خدمات کے لیے تیار کرنا چاہتا ہے۔ اس نے ہمیں کرنے کے لیے ایک بڑا کام دیا ہے۔ آئیے اسے صحیح طور سے اور مصمم ارادہ سے سر انجام دیں۔ اپنی زندگی سے ظاہر کریں کہ سچائی نے ہمارے لیے کیا کچھ کیا ہے۔CChU 84.2

    آج جس جس مقام پر موجودہ مشنری ادارے کام کر رہے ہیں ان کو یہاں تک پہنچانے کے لیے خود انکاری، خود ایثاری اور ناقابلِ تسخیر قوّت اور زیادہ دعا و مناجات کرنا پڑی۔ اس بات کا خطرہ ہے کہ ان میں سے بعض جو اس وقت نقل و حرکت کے منظر تک پہنچ رہے ہیں۔ خود کو ناکافی سمجھنے پر قناعت کریں گے اور یہ خیال کریں گے کے اب اتنی خود انکاری ور مستعدی کی اور ایسی سخت اور نا پسند محنت کی ضرورت نہیں کہ جس کا پیغام میں قائدین نے تجربہ کیا اور کہ وقت بدل گیا ہے اور چونکہ اب خدا کے کام میں زیادہ سرمایہ ہے۔ اِس لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ خود کو ایسے ناساز گار حالات میں رکھیں جیسے کہ اس پیغام کے شروع میں کئی ایک کو برداشت کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔CChU 84.3

    لیکن اگر دیسی ہی سرگرمی اور خود انکاری جیسی کہ اس تحریک کے شروع میں ظاہر ہوئی تھی۔ آج کل بھی عمل میں لائی جاتی تو ہم اس تکمیل سے جو اس وقت ہو رہی ہے سو گنا زیادہ تکمیل دیکھتے۔ (۶ ٹی ۴۱۷۔۴۱۹)CChU 85.1

    ہمارا کام اور پیشہ بڑا معزز ہے ہم سبت ماننے والے ایڈونٹِسٹس کی حیثیت سے خدا کے تمام حکموں کو ماننے اور اپنے نجات دہندہ کی آمد کے منتظر رہنے کا دعویٰ کرتے ہیں خدا کے چند وفادار لوگوں کو آگاہی کا ایک بڑا سنجیدہ پیغام سونپا گیا ہے۔ ہمیں اپنے قول و فعل سے ظاہر کرنا ہے کہ ہم اس عظیم ذمہ داری کا جو ہم پر ڈالی گئی ہے احساس کرتے ہیں۔ ہماری روشنی کو اتنی تیزی سے چمکنا چاہیے کہ دوسرے بھی دیکھ سکیں کہ اہم اپنی روز مرّہ کی زندگی میں آسمانی باپ کا جلال ظاہر کرتے ہیں اور کہ ہمارا تعلق خدا سے ہے اور ہم یسوعؔ مسیح کے ساتھ ہم میراث ہیں ۔اور کہ جب وہ قدرت اور بڑے جلال میں ظاہر ہو گاتو ہم اس کی مانند ہوں گے۔ (۴ٹی ۱۶)CChU 85.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents