Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
چرچ کے لئے مشورے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    دُنیا کے ساتھ کاروباری اتحاد

    بعض اشخاص میں دنیاوی کاروبار کے عقلمندانہ طریقے سے انتظام کرنے کی اہلیت نہیں ہوتی۔ وہ ضروری استعداد سے محروم ہوتے ہیں اور شیطان ان سے فائدہ اٹھاتا ہے جب یہ حالت ہو تو ایسے اشخاص کو اپنے کاروبار کی بابت جہالت میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہیں فروتن بن کر اپنے بھائیوں سے جن پر ان کو اعتماد ہو اپنی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے مشورہ کرنا چاہیے۔ میری توجہ اس آیت کی طرف مبذول کی گئی۔ ”تم ایک دوسرے کا بار اُٹھاؤ۔“ (گلتیوں ۲:۶) بعض اتنے فروتن نہیں کہ جب تک وہ اپنی تجاویز پر عمل کر کے مشکلات میں نہیں پڑتے۔ دوسروں کو جو ان سے سمجھدار ہیں اپنے لیے حساب کرنے دیں۔ اس وقت وہ اپنے بھائیوں کے مشورے اور ہدایت کی ضرورت ا احساس کرتے ہیں۔ لیکن اس وقت پہلے کہ بہ نسبت بوجھ کتنا بھاری ہو گیا ہو گا! جہاں تک ہو سکے بھائیوں کو مقدمہ کرنے کے لیے عدالتوں کا دروازہ نہ کھٹکھٹانا چاہیے۔ کیونکہ اِس طرح وہ دشمن کو موقع دیتے ہیں کہ وہ اُن کو پھنسائے اور پریشان کرے بلکہ کچھ نقصان اٹھا کر بھی خود فیصلہ کرنا بہتر ہو گا۔CChU 115.2

    میں نے دیکھا کہ خدا اس بات سے نا خوش ہے کہ اس کی اُمت کے لوگ غیر ایمان والوں کے ضامن ہوں میری توجہ اس آیت پر مبذول کی گئی۔ ”تُو ان میں شامل نہ ہو جو ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں اور نہ ان میں جو قرض کے ضامن ہوتے ہیں۔“ (۱ مثال ۲۶:۲۲)۔ ”جو بیگانہ کا ضامن ہوتا ہے سخت نقصان اٹھائے گا۔ لیکن جس کو ضمانت سے نفرت ہے وہ بے خطر ہے۔“ (ا مثال ۱۵:۱۱) بد دیانت مختار! اس چیز کا وعدہ کرتے ہیں جو دوسرے کی ہوتی ہے یعنی ان کے آسمانی باپ کی۔ اور شیطان اسے ان کے ہاتھ سے چھیننے کے لیے تیار کھڑا رہتا ہے۔ سبت ماننے والوں کو بے دینوں کے ساتھ شراکت نہیں کرنا چاہیے۔ خدا کے لوگ اجنبیوں کی باتوں پر بہت زیادہ اعتبار کرتے ہیں اور ان سے مشورہ اور ہدایت طلب کرتے ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ شیطان انہیں اپنے کارندے بناتا اور ان کے ذریعہ سے خدا کے لوگوں کو پریشان کر کے ان سے لے لیتا ہے ۔ (۱ ٹی ۲۰۰، ۲۰۱)CChU 116.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents