Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بیماری کی مزاحمت

    صرف مذہبی امور میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ کے کاروبار کے درمیاں بنی اسرائیل سکو پاک اور ناپاک میں امتیاز کرنا تھا- وہ تمام لوگ جنکو اچھوت یا کوئی اور ناپاک کرنے والی بیماری لاحق ہو جاتی تو انکو جماعت سے علیحدہ کر دیا جاتا تھا- اور اس وقت تک انہیں واپس جماعت میں آنے کی اجازت نہ ہوتی تھی جب تک وہ شخص اور اس کے کپڑے پوری طرح اس بیماری سے پاک قرار نہ دے دیئے جاتے جس میں وہ مبتلا ہوا تھا- اگر کوئی ناپاکی کی بیماری میں مبتلا ہوتا تو اس کے لئے بھی ہدایات موجود تھیں------SKC 190.2

    “جس بستر پر جریان کا مریض سوئے وہ بستر ناپاک ہو گا اور جس چیز پر وہ بیٹھے وہ چیز ناپاک ہو گی- اور جو کوئی اس کے بستر کو چھوۓ وہ اپنے کپڑے دھوئے اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے- اور جو کوئی اس چیز پر بیٹھے جس پر جریان کا مریض بیٹھا ہو وہ اپنے کپڑے دھوۓ اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے- اور اگر جریان کا مریض کسی شخص پر جو پاک ہے تھوک دے تو وہ شخص اپنے کپڑے دھوۓ اور پانی سے غسل کرے اور شام ت ک ناپاک رہے- اور جس زین پر جریان کا شخص سوار ہو وہ زین ناپاک ہو گیا- اور جو کوئی کسی چیز کو جو اس مریض کے نیچے رہی ہو چھوئے وہ شام تک ناپاک رہے- اور جس شخص کو جریان کا مریض بغیر ہاتھ دھوۓ چھوئے اور اپنے کپڑے دھوۓ اور پانی سے غسل کرے اور شام تک ناپاک رہے- اور مٹی کے جس برتن سکو جریان کا مریض چھوئے وہ توڑ ڈالا جائے پر چوبی برتن پانی سے دھویا جائے” احبار -12-4:15 اور اسی طرح کوڑھ کے بارے میں بھی قانون لاگو تھے جنکی پوری طرح پابندی کرنا بنی اسرائیل کا فرض تھا-SKC 190.3

    “جتنے دن تک وہ (کوڑھی) اس بلا میں مبتلا رہے وہ ناپاک رہے گا اور وہ ہے بھی ناپاک- پس وہ اکیلا رہا کرے- اسکا مکان لشکر گاہ کے باہر ہو- اور وہ کپڑا بھی جس میں کوڑھ کو بلا ہو خواہ وہ اون کا ہو یا کتان کا اور وہ بلا بھی خواہ کتان یا اون کے کپڑے کے تانے میں یا اس کے بانے میں ہو یا وہ چمڑے میں ہو یا چمڑے کی بنی ہوئی کسی چیز میں ہو- اگر وہ بلا کپڑے میں یا چمڑے میں کپڑے کے تانے میں یا بانے میں یا چمڑے کی کسی چیز میں سبزی مائل یا سرخی مائل رنگ کی ہو تو وہ کوڑھ کی بلا ہے اور کاہن سکو دکھائی جائے اور کاہن اس بلا کو دیکھے اور اس چیز کو جس میں وہ بلا ہے سات دن تک بند رکھے- اور ساتویں دن اسکو دیکھے اورس چیز کو جس کے تانے میں یا بانے میں یا چمڑے پر یا چمڑے کی بنی ہوئی کسی چیز پر پھیل گئی ہو تو وہ کھا جانے والا کوڑھ ہے اور ناپاک ہے- اور اس دن یا کتان کے کپڑے سکو جس کے تانے میں یا بانے میں وہ بلا ہے یا چمڑے کی اس چیز کو جس میں وہ ہے جلا دے کیونکہ یہ کھا جانے والا کوڑھ ہے- وہ آگ میں جلایا جائے” احبار -52-46:13SKC 191.1

    اسی طرح اگر کسی گھر میں ایسے آثار نظر آ جاتے جو گھر کے باشندوں کے لئے خطرے کا سبب ہوتے تو اس گھر سکو تباہ و برباد کر دیا جاتا تھا- اور اسکے مسمار کرنے میں کاہن پہل کرتا تھا- SKC 191.2

    “تب وہ (کاہن) اس گھر کو اس کے پتھروں اور لکڑیوں اور اسکی ساری مٹی کو گرا دے اور وہ انکو شہر کے باہر نکال کر کسی ناپاک جگہ میں لے جائے= ماسوائے اسکے اگر کوئی اس گھر کے بند کر دئیے جانے کے دنوں میں اس کے اندر داخل ہو تو وہ شام تک ناپاک رہے گا- اور جو کوئی اس گھر میں سوئے وہ اپنے کپڑے دھو ڈالے اور جو کوئی اس گھر میں کچھ کھائے وہ بھی اپنے کپڑے دھوۓ”احبار -47-45:14SKC 191.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents