Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    مقصدومُراد میں انہماک

    مسیح یسوع کی زندگی میں باقی ہر ایک چیز اس کے کام کے تابع اور کمتر تھی جس کے لئے وہ آیا تھا یعنی نجات کے عظیم کام کے تابع۔ اس لے وہی جانثاری، وہی دینداری، وہی خود انکاری اس کے شاگردوں کی زندگیوں سے ظاہر ہونی چاہیے۔SKC 374.1

    ہر کوئی جو مسیح خداوند کو اپنا شخصی نجات دہندہ تسلیم کرتا ہے وہ خدا کی خدمت کرنے کی خواہش رکھے گا۔ اور جب وہ اس بات پر غور کرے گا کہ اس کے لئے کیا کیا جائے تو اس کا دل بے پناہ محبت اور شکر گزاری سے بھر جائے گا۔ وہ پورے انہماک اور محویت کے ساتھ خدا کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کردے گا۔ خداوند یسوع مسیح نے اپنے خون سے جو ملکیت خرید رکھی ہے۔ اس کے لئے اپنی محبت دکھائے گا نیز اس کے لئے وہ مشقت اٹھانے، دکھ جھیلنے اور قربانی دینے کی تمنا رکھے گا۔SKC 374.2

    حقیقی خادم خدا کی خاطر سرتوڑ کوشش کرے گا کیونکہ ایسا کرنے سے وہ اپنے آقا کو جلال دیتا ہے۔ خدا کے مطالبات کے مطابق وہ ہر ایک کام نیک اور راست کرے گا۔ اپنی تمام قواء کو ترقی دینے کے لئے اپنی پوری پوری کوشش کرے گا۔ وہ ہر کام یہ سمجھ کر کرے گا کہ خدا کے لیے کرتا ہے۔ اس کی ایک ہی دلی تمنا ہو گی کہ خداوند یسوع مسیح کی کامل خدمت ہونی چاہیے۔SKC 374.3

    ایک تصویر میں ایک بیل کو مذبحہ اور بل کے درمیان کھڑے دکھایا گیا ہے اور حاشیہ میں یہ عبادت لکھی ہوئی ملتی ہے۔ “ دونوں کے لئے تیار” یعنی یہ بیل ہل میں جُت رک کھتی باڑی کرنے یا قربان ہو کر مذبحہ پر چڑھنے کے لئے تیار ہے۔ یہی حال خُدا کے فر زندوں کا ہے۔ جہاں بھی بلاہٹ ہو، جانے کے لئے تیار ہیں۔ نجات دہندہ کے کام کی خاطر خود انکاری اور جانثاری دونوں کرتے ہیں۔SKC 374.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents