Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    علم جو تبدیلی کا باعث بنتا ہے

    خدا کی پہچان جو مسیح یسوع کے وسیلہ ظہور میں آئی، سب نجات یافتہ کوجاننا لازم ہے- یہ ایسا علم ہے جو سیرت کی تبدیلی کا سبب ہوتا ہے- حاصل کیا ہوا یہ علم روح کو دوبارہ خدا کی شبیہ میں تخلیق کرتا اور تمام بدن میں الہی قوت بہم پہنچاتا ہے-SKC 304.8

    “مگر جب ہم سب کے بے نقاب چہروں سے خداوند کا جلال اس طرح منعکس ہوتا ہے جس طرح آئینہ میں تو اس خدا کے وسیلہ سے جو روح ہے ہم اسی جلالی صورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں” 2 کرنتھیوں -18:3 SKC 305.1

    خداوند یسسوع مسیح نے اپنی زندگی بارے فرمایا SKC 305.2

    “میں نے اپنے باپ کے حکموں پر عمل کیا ہے” یوحنا -10:15SKC 305.3

    “اس نے مجھے اکیلا نہیں چھوڑا کیونکہ میں ہمیشہ وہی کام کرتا ہوں جو اسے پسند آتے ہیں” یوحنا -29:8 SKC 305.4

    جس طرح مسیح انسانی فطرت میں تھا خداوند چاہتا تھا کہ اس کے پیروکار بھی ویسے ہی ہوں- اس کی طاقت میں ہمیں بھی پاکیزگی اور شرافت کی زندگی بسر کرنا ہے جو ہمارے نجات دہندہ نے بسر کی-SKC 305.5

    اسی لئے پولس رسول کہتا ہے----SKC 305.6

    “اسی سبب سے میں اس باپ کے آگے گھٹنے ٹیکتا ہوں-جس سے آسمان اور زمین کا ہر ایک خاندان نامزد ہے- کہ وہ اپنے جلال کی دولت کے موافق یہ عنایت کرے کہ تم اس کے روح سے اپنی باطنی انسانیت میں بہت ہی زورآور ہو جاؤ- اور ایمان کے وسیلے سے مسیح تمھارے دلوں میں سکونت کرے تاکہ تم محبت میں جڑ پکڑ کے اور بنیاد قائم کر کے سب مقدسوں سمیت بخوبی معلوم کر سکو کہ اسکی چوڑائی اور لمبائی اور اونچائی اور گہرائی کتنی ہے- اور مسیح کی اس محبت کو جان سکو جو جاننے سے باہر ہے تاکہ تم خدا کی ساری معموری تک معمورہو جاؤ” افسیوں -19-14:3 SKC 305.7

    “اس لئے جس دن سے یہ سنا ہے ہم بھی تمھارے واسطے یہ دعا کرنے اور درخواست کرنے سے باز نہیں آتے کہ تم کمال اور روحانی حکمت اور سمجھ کے ساتھ اس کی مرضی کے علم سے معمور ہو جاؤ- تاکہ تمہارا چال چلن خداوند کے لائق ہو اور اسکو ہر طرح سے پسند آئے اور تم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھل لگے اور خدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ- اور اس کے جلال کی قدرت کے موافق ہر طرح کی قوت سے قوی ہوتے جاؤ تاکہ خوشی کے ساتھ ہرصورت سے صبر اور تحمل کر سکو”- یہی وہ علم ہے کس کی خداوند دعوت دیتا ہے کہ ہم حاصل کریں- اس علم کے مقابلہ میں باقی سب علم ہیچ ہیں-SKC 305.8

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents