Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    چھالیسواں باب - دوسروں کے ساتھ میل جول

    دوسروں کے ساتھ میل جول یا دوستی خود ضبطی، برداشت اور غمخواری کا مطالبہ کرتی ہے۔ کیونکہ ہم ایک دوسرے سے افتاد طبع، عادات، تعلیم کے لحاظ سے اتنے متفرق ہیں کہ ہمارا مختلف چیزوں کو دیکھنے کا انداز بھی مختلف ہے۔ حتیٰ کہ سوچ وبچار اور تحقیق کرنے کا انداز فرق ہے۔ صداقت کے بارے ہماری سوجھ بوجھ اور زندگی کے طرزِ عمل کے بارے ہمارے خیالات بھی ایک جیسے نہیں ہیں۔ دُنیا میں کوئی دو اشخاص ایسے نہیں جن کے حالات اور تجربات زندگی ایک سے ہوں۔ جو ایک کی آزمائش ہیں وہ دوسرے کی نہیں۔ وہ کام جو کسی ایک شخص کے لئے بڑا آسان ہے دوسرے کے لئے وہی کام بہت مشکل اور پریشان کن ہے۔SKC 356.1

    انسانی فطرت کس قدر کمزور، اناڑی اور غلط فہمی کی ذمہ دار ہے۔ پس ہم میں سے ہر ایک کو دوسروں کے بارے تخمینہ کرنے کے لئے بڑا محتاط ہونا چاہیے۔ ہم اس بارے بہت ہی کم جانتے ہیں کہ دوسرے اپنے تجربہ میں ہمارے اعمال کو کیسے برداشت کرتے ہیں۔ جو کچھ ہم کہتے یا کرتے ہیں شاید ہمارے نزدیک معمولی سی بات ہو لیکن اگر ہماری آنکھیں کھولی جائیں اور ہم دیکھ سکیں تو ضرور اقرار کریں گے کہ اس پر اچھائی یا بُرائی کا بڑا انحصار تھا۔SKC 356.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents