Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    ماں کا خصوصی حق

    خُداوند آسمان پر تخت نشین ہے۔ اُس کے تخت سے نُور اور جلال اُس وفادار ماں کے اوپر آ ٹھہرتا ہے جو اپنے بچوں کو بدی کا مقبالہ کرنے کے لئے تربیت دیتی ہے۔ کوئی دوسرا کام ماں کے کام کی ہمسری نہیں کر سکتا۔ ایک فنکار مصور کی طرح کپڑے یا کاغذ پر اُسے خوبصورت تصویر کشی نہیں کرنا اور نہ ہی اُسے مجسمہ ساز کی طرح سنگ مر مر سے کچھ تراشنا ہے۔ نہ وہ مصنف کی طرح ہے جس نے لفظوں میں جان ڈالنی ہے، نہ ہی وہ موسیقار کی طرح ہے جس نے اپنے راگ کے جذبات سے کھیلنا ہے- بلکہ خداوند کی مدد سے خُدا کی شبیہ کو انسان میں ڈھالنا ہے۔SKC 267.1

    جو ماں اس بات کی قدر کرے گی اُس کی خدمت بیش قمیت اور لازوال ہو گی۔ اور وہ بڑی مخلصی سے خود اپنی سیرت اور اپنے بچوں کو مثالی بنائے گی۔ نیز بڑی تندہی، ایمانداری، صبر اور دلیری سے اپنی صلاحیتوں کو بہتر سے بہتر تر بنانے کی کوشش میں رہے گی تا کہ وہ اپنے بچوں کو تربیت دینے میں ذہن کی اعلیٰ سے اعلیٰ قواء کو استعمال میں لا سکے۔ ہر قدم پر ایمانداری سے وہ پوچھنا چاہے گی کہ خُدا وند نے کیا فرمایا ہے۔SKC 267.2

    وہ بدل و جان خُداوند کے کلام کا مطالعہ کرے گی۔ خُداوند یسوع مسیح پر اپنا دھیان جمائے رکھے گی تا کہ روزمرہ کے فرائض کی انجام دہی کے دوران بھی اُس کی زندگی سے خُداوند منعکس ہو۔SKC 267.3

    *****

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents