Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    قدرتی علاج معالجہ

    صاف شفا اور تازہ ہوا، پرہیزگاری، دھوپ، آرام، ورزش، مناسب غذا، پانی کا استعمال اور خُداوند تعالٰی کی ذات میں بھروسہ رکھنا سب فطرتی علاج ہیں۔ ہر شخص کو ان قدرتی علاجوں کے بارے میں پورا پورا علم ہونا چاہیے۔ اور یہ بھی کہ ان کو کیسے استعمال میں لانا ہے۔ یہ بہت ہی لازم ہے کہ بیماری کے علاج کے لیے اُن اصولوں کو اچھی طرح سمجھا جائے جو استعمال میں لائے جائیں۔SKC 77.1

    قدرتی علاج میں کافی کوشش اور مدد درکار ہوتی ہے جو بہت سے لوگ پسند نہیں کرتے یا اُنسے جی چراتے ہیں۔ قدرتی علاج سے شفا کا طریقہ کار تبدریج اور سست رفتار ہے جس سے لوگ بے صبرے ہو جاتے ہیں۔ بےشک اس میں بڑی قربانی اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ فطرت نہایت ہوشمندی اور عمدگی سے اپنا کام انجام دے سکتی ہے۔ جوصبر اور بردبادی سے فطرت کو اپنا کام کرنے دیتے ہیں وہ بالآخر جسمانی اور ذہنی صحت کا اجر پاتے ہیں۔SKC 77.2

    عموماً صحت کی جانب بہت ہی کم توجہ دی جاتی ہے۔ بیماری کا علاج جاننے سے بہتر یہ ہے کہ بیماری سے بچاؤ کا علم ہو۔ اپنی خاطر اور نسل انسانی کی خاطر ہر ایک شخص کا یہ فرض ہے کہ اپنے آپ کو صحت کے اصولوں سے آراستہ کرے اور اُن اصولوں کی بڑی وفاداری سے پاسداری بھی کرے۔ ہم میں سے ہر ایک کو انسانی بدن کے بارے میں اچھی طرح علم ہونا چاہیے جو خُداوند تعالٰی نے نہایت ہی حیرت انگیز بنایا ہے۔ اور یہ بھی ہر ایک اعضا کس دوسرے اعضا پر صحت مند عمل کرنے کے لئے انحصار ہوتا ہے۔ اور یہ بھی کہ ہر اعضا کا کیا کام ہے۔ یہ بھی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے کہ ہمارا ذہن کس طرح سارے بدن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اور اسی طرح یہ جاننے کی بھی ضرورت ہے کہ بدن کی طرح ذہن پر اثر انداز ہوتا ہے نیز جو قانون اور اصول زہن و دماغ اور بدن کو مطیع رکھتے ہیں ان کا مطالعہ رکھتے ہیں ان کا مطالعہ بھی ہم سب کا فرض ہے۔SKC 77.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents