Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بچے کی تربیت میں والدین کا خصوصی حق

    مبارک ہیں وہ والدین جن کی زندگیاں خالق خداوند کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتی ہیں تا کہ خُداوند کے وعدے اور احکام بچے میں عزت و تکریم اور شکر گزاری کے ساتھ ودیعت کریں۔ وہ والدین جن کی شفقت، انصاف،اور برداشت خُداوند خُدا کی شفقت، انصاف اور تحمل کے ہم پلہ ہو۔ تو جب وہ اپنے بچوں کو سکھاتے ہیں کہ اُن پر بھروسہ کریں۔ اُن کو پیار کریں۔ اُن کا حکم مانیں تو اصل میں وہ بچوں کو سکھا رہے ہیں کہ ہمارا سب کا باپ جو آسمان پر ہے اُس کو پیار کریں، اُس پر توکل رکھیں اور اُسی کا حکم مانیں۔ جو والدین یہ نعتیں اپنے بچوں میں ودیعت کرتے ہیں وہ اُن کو دُنیا بھر کے تمام خزانوں سے بڑھ کر دولت دیتے ہیں جو تاابد قائم رہے گی۔ SKC 266.1

    ہر بچہ جو ماں کی حفاظت میں دیا جاتا ہے اُس کے مقدس فریضہ کے بارے خُداوند فرماتا ہے “یہ بچہ لو” یہ بچی لو“ اور اسے میرے لئے تربیت دو اس کی سیرت میں ایسا نکھار پیدا کرو جو آسمانی باپ کے دربار میں ہمیسہ چمکتا دمکتا رہے”۔SKC 266.2

    اکثر ماں کو اپنا فریضہ اتنا اہم دکھائی نہیں دیتا اور یہ وہ کام ہے جسے شاذونادر ہی سراہا جاتا ہے۔ دوسرے لوگ اُس کے فکروں تردد اور بوجھ سے بہت کم واقف ہوتے ہیں۔ اُس کے دن چھوٹے چھوٹے فرائض ادا کرنے میں ہی گزر جاتے ہیں ہر کام صبروتحمل، خود ضبطی، سمجھداری، حکمت اور بے لوث محبت کا تقاضا کرتا ہے۔ تا ہم وہ اس پر فخر نہیں کرسکتی جس طرح دوسرے لوگ اپنے اپنے کاربائے نمایاں پر فخر کرتے ہیں۔ اُس نے گھر میں ہر چیز قرینے سے رکھی ہے تاکہ سب کچھ قاعدے کے مطابق نطر آئے مگر خود تھکی ہاری اور الجھنوں کی شکار۔ بچوں کے ساتھ شفقت آمیز کلام کرنے کی کوشش، اُن کو خوش اور مصروف رکھنا اور اُن کو سیدھی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش، اور پھر بھی وہ سوچتی ہے کہ اُس نے کوئی کارہائے نما یاں انجام نہیں دیئے۔ مگر ایسا ہر گز نہیں۔ آسمانی فرشتے تھکی ماندی ماں کی نگرانی کرتے ہیں اور وہ بوجھ جو اُسے آئے روز اُٹھانے ہیں وہ اُس سے واقف ہیں۔ دُنیا شائد اُس کے نام سے واقف نہ ہو مگر اُس کا نام برے کی کتاب ہے حیات میں درج ہے۔SKC 266.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents