Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    گھرکو آراستہ کرنے میں سادگی

    مصنوعی عادات کی وجہ سے ہم بہت سی برکات اور خوشیوں سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اور ان مصنوعی عادات نے ہمیں مفید زندگی بسر کرنے کے قابل نہیں چھوڑا۔ بڑی مشکل سے بنایا ہوا قیمتی فرنیچر پیسے کا زیاں ہے، کیونکہ یہ گھر پر بھاری بوجھ ، فکر، محنت اور الجھن کا سبب ہوتا ہے۔SKC 260.2

    اُن گھروں کی کیفیت کیسی ہے، جن کے ذرائع بہت محدود ہیں اور گھر کی ساری ذمہ داری ماں کے کمزور شانوں پر ہے؟ گھر میں مقیم لوگوں کی حثیت سے بڑھ کر کمرے جدید سٹائل میں سجائے جاتے ہیں جو اُن کے حال کے مطابق نہیں ہوتے۔ بڑے مہنگے قالین بچھائے ہوتے ہیں جن پر بڑا مشکل اور مہنگا کام کیا ہوتا ہے۔ اُسی طرح بڑا شاندار فرنیچر جو جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوتا ہے۔ اور اسی طرح نازک اور مہنگے خوبصورت پردے۔ میزیں، الماریاں اور دوسری جگہیں سجانے والی چیزوں سے بھری پڑی ہیں۔ کوئی جگہ خالی نہیں۔ دیواروں پر تصویریں چپکا رکھی ہیں۔ ان چیزوں کی دیکھ بھال اور گردوغبا ر سے پاک رکھنے کے لئے کتنی محنت اور حفاظت درکار ہے۔ ایک خاندان کی اس طرح کی مصنوعی عادات فیشن کے عین مطابق ہیں مگر خاتون خانہ کے لیے یہ سب کچھ ناتمام ہونے والی مشقت ہے۔SKC 260.3

    بہت سے گھروں میں ماں یا بیوی کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ کچھ پڑھ سکے اور حالات سے باخبر رہ سکے۔ اُس کے پاس اتنا بھی وقت نہیں ہوتا کہ اپنے خاوند کی رفاقت میں کچھ وقت گزار سکے یا اپنے بچوں کی ذہنی نشوونما میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ اُس کے پاس اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ اپنے نجات دہندہ کی رفاقت حاصل کرے۔ آہستہ آہستہ وہ گھریلو کاموں میں اس قدر پھنس جاتی ہے کہ اُس کی قوت، وقت اور دلچسپی دُنیاوی چیزوں میں جذب ہوجاتی ہے، جو فانی ہیں۔ بہت جلد وہ خود کو اپنے ہی گھر میں اجنبی پاتی ہے اور وہ حق اور شرف جو اُسے اپنے بچوں کی پرورش کے لئے خداوند تعالےٰ نے دے رکھا تھا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے کھو چکا ہوتا ہے۔SKC 260.4

    گھر کے معماروں کو تہیہ کر لینا چاہیے کہ وہ دانشمندانہ منصوبے پر زندگی بسر کریں گے ۔ مگروہ سہولیتیں ضرور مہیا کریں جو محنت مشقت کو آسان اور صحت کی نشوونما اور آرام کے لئے ہوں۔ اُن مہمانوں کی خاطر تواضع کے لئے تجویز بنائیں جن کو خپاوند مسیح نے ہمیں خوش آمدید کہنے کے لئے حکم دیا ہے اور جن کے لئے وہ کہتا ہے۔SKC 261.1

    “جب تم نے میرے اب سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی کے ساتھ یہ سلوک کیا تو میرے ہی ساتھ کیا” متی40:25۔SKC 261.2

    گھر کو کم قیمتی اور سادہ چیزوں سے آراستہ کریں جو ٹوٹنے پھوٹنے سے محفوظ رہیں اور جن کو بہ آسانی صاف کیا جا سکے اور جن کی جگہ آسانی سے دوسری خرید کر رکھی جا سکے۔ یوں آپ سادہ مگر دلکش گھر بنا سکتے ہیں بشرطیکہ وہاں محبت اور قناعت ہو۔SKC 261.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents