Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خداکا وعدہ

    طبیب کے پاس یہ خاص حق ہے کہ مریضوں کی توجہ خُداوند کے کلام کے وعدوں کی طرف دلائے۔ وہ تسلی آمیز باتیں جن کو لوگ ترستے ہیں کلام کے مخلتف مقامات سے لا کر ان کے سامنے پیش کرتا ہے۔ یعنی کچھ نئے عہد نامے میں سے کچھ پرانے عہدنامے میں سے۔ یہ ایسے ہے جیسے کوئی شخص اپنےخزانے میں سے کبھی نئی چیز نکالتا ہے۔ شفا کے وہ کام جو یسوع سے صادر ہوئے تھے ان کے بارے میں باتیں کرے۔ خُداوند کے رحم اور اس کی محبت کی باتیں کرے۔ عظیم طبیب کی طرف مریضوں کا دھیان لگانے کے بارے طبیب کو کبھی بھی غفلت سے کام نہ لینا چاہیے۔SKC 72.1

    قدرت جو خُداوند یسوع استعمال میں لاتا تھا وہی قدرت اس کے کلام میں پائی جاتی ہے- اپنے کالم سے ہی اس نے بدروحوں کو نکالا۔ اپنےکلام سے ہی اس نے آندھی اور سمندر کے تلاطم کو موقوف کیا۔ اپنے کلام سے ہی اس نے مردوں کو زندہ کیا ۔ بلکہ دیکھنے والوں نے گواہی دی کے کلام میں قدرت ہے۔ کیونکہ وہ اختیار والوں کی طرح کلام کرتا تھا۔ پرانے عہدنامے کے نبیوں اور استادوں سے جو کلام خُدا نے کیا وہی خُدا کا کلام مسیح نے پیش کیا۔ تمام کی تمام کتاب مقدس مسیح یسوع کا جلوہ ہے۔ تمام الہامی نوشتے ہمیں اس طرح تسلیم کرنے چاہیئں جیسے خُدا کا کلام۔ یہ نوشتے محض لکھائی نہیں بلکہ اُس کے منہ سے نکلا ہوا کلام ہے۔SKC 72.2

    جب کوئی مصیبت زدہ خُداوند یسوع مسیح کے پاس آتا اور مدد کے لیے پکارتا تو وہ اس کی مدد کرتا تھا اور کرے گا جب بھی کوئی اسے مدد کے لیے ایمان سے پکارے گا۔ یاد کریں جب اس سے مفلوج کو کہا۔ بیٹا خاطر جمع رکھ تیرے گناہ معاف ہوئے” اور جب نجوم کی خاتون سے کہا “بیٹی تیرے ایمان نے تجھے اچھا کیا ہے۔ سلامت چلی جا” متی 2:9، لوقا 48:8۔SKC 72.3

    پس خُداوند اپنے تمام وعدوں میں ہم سے شخصی طور پر کلام کرتا ہے نیزاگر ہم اس کی آواز سنیں تو وہ ہم سے براہ راست کلام کرتا ہے۔ انہی وعدوں کی بدولت خُداوند مسیح اپنا فضل اور اپنی قوت ہم تک پہنچاتا ہے۔ یہی اس درخت کے پتے ہیں جو قوموں کی شفا ہے۔ وہ چال چلن کی مضبوطی اور زندگی ۔۔۔۔۔۔ قائم رکھنے کا باعث ہیں۔ جو شفا کی قوت ان وعدوں میں پائی جاتی ہے کسی اور چیز میں نہیں۔ ان سے ہی حوصلہ اور ایمان بڑھتا ہے جو ہمارے پورے بدن کی روح رواں ہے۔ وہ روح جو قریب المرگ ہے۔ جو گناہ کے بوجھ تلے دبی ہے۔ طبیب وقت کی نزاکت کے مطابق خُداوند یسوع مسیح کے کلام کو دہرائے۔ کلام مقدس کو ان کے لیے پڑھے۔ کیونکہ تمام الہامی نسخے اس کا کلام ہیں۔SKC 73.1

    “خوف نہ کر کیونکہ میں نے تیرا فدیہ دیا ہے۔ میں نے تیرا نام لے کر تجھے بلایا ہے۔ جب تو ۔۔۔۔۔۔۔ میں سے گزرے گا تو میں تیرے ساتھ ہوں گا اور جب تو ندیوں کو عبور کرے گا تو وہ تجھے نہ ڈبائینگی۔ جب تو آگ پر چلے گا تو تجھے آنچ نہ لگے گی۔ اور شعلہ تجھے نہ جلائے گا۔ کیونکہ میں خُداوند تیرا خُدا اسرائیل کا قدوس تیرا نجات دینے والا ہوں۔ چونکہ تو میری نگاہ میں بیش قیمت اور مکرم ٹھرا اور میں نے تجھ سے محبت رکھی اس لیے میں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے عوض میں اُمتیں دے دوں گا” یسعیاہ 1:43-4۔ “میں ہی وہ ہوں جو نام کی خاطر تیرے گناہ کو مٹاتا ہوں اور میں تیری خطاؤں سکو یاد نہیں رکھوں گا” یسعیاہ 25:43۔ “تو خوف نہ کر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں” یسعیاہ 5:43 “جیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے ویسے ہی خُداوند اُن پر جو اس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے۔ کیونکہ وہ ہماری سرشت سے واقف ہے۔ اسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں۔” زبور 13:103۔14۔ “اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو ہمارے گناہوں کو معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے سچا اور عادل ہے” یوحنا 9:1۔ “میں نے تیری خطاؤں کو گھٹا کی مانند اور تیرے گناہوں کو بادل کی مانند گھٹا ڈالا۔ میرے پاس واپس آ جا کیونکہ میں نے تیرا فدیہ دیا ہے” یسویاہ 22:44۔SKC 73.2

    “اب خُداوند فرماتا ہے آؑؤ ہم باہم حجت کریں۔ اگرچہ تمہارے گناہ قرمزی ہوں وہ برف کی ---- ہوں جائیں گے اور ہر چندوہ ارغونی ہوں تو بھی اون کی مانند اُجلے ہوں گے۔ اگر تم راضی اور فرمانبردار تو زمین کے اچھے اچھے پھل کھاؑؤ گے” یسعیاہ 18:1-19۔ “میں نے تجھ سے ابدی محبت رکھی اسی لیے میں نے اپنی شفقت تجھ پر بڑھائی” یرمیاہ 3:31۔ “میں نے ایک دم کے لیے تجھ سے میں چھپایا پر اب میں ابدی شفقت سے تجھ پر رحم کروں گو” یسعیاہ 8:54۔ “تمہارا دل نہ گھبرائے ” یوحنا 1:14۔SKC 73.3

    “میں تمہیں اطمینان دیے جاتا ہوں۔ اپنا اطمینان تمہیں دیے جاتا ہوں جس طرح دُنیا دیتی ہے میں تمہیں اس طرح دیتا ہوں۔ تمہارا دل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے” یوحنا 27:14۔ “ اور ایک شخص آندھی سے پناہ گاہ کی مانند ہو گا اور طوفان سے چھپنے کی جگہ اور خشک زمین میں پانی کی ندیوں کی مانند اور ماندگی کی زمین میں بڑی چٹان کے سایہ کی مانند ہوگا” یسعیاہ 2:32۔ “محتاج اور مسکین پانی ڈھونڈتے پھرتے ہیں پر ملتا نہیں۔ ان کی زبان پیاس سے خشک ہے۔ میں خُداوند اُن کی سنوں گا۔ میں اسرائیل کا خدا اُن کو ترک نہ روں گا” یسعیاہ 17:41۔SKC 74.1

    “خُداوند تیرا خالق جس نے رحم ہی سے تجھے بنایا اور تیری مدد کرے گا۔ یوں فرماتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ میں پیاسی زمیں پر پانی انڈیلوں گا اور خشک زمین میں ندیوں جاری کروں گا۔ میں اپنی روح تیری نسل پر اور اپنی برکت تیری اولاد پر نازل کروں گا” یسعیاہ 2:44-3۔ “اے انتہائی زمین کے سب رہنے والو! تم میری طرف متوجہ ہواور نجات پاؤ” 22:45۔SKC 74.2

    “اس نے آپ ہماری کمزویاں لے لیں اور بیماریاں اُٹھا لیں” متی 17:8۔ “وہ ہماری خطاؤں کے سبب گھائل کیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعث کچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لیے اس پر سیاست ہوئی تاکہ اس کی مار کھانے سے ہم شفا پائیں” یسعیاہ 5:53۔ SKC 74.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents