Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    چائے اور کافی

    چائے محرک کا عمل ادا کرتی اور کسی حد تک زہر بھی پیدا کرتی ہے ۔ کافی اور اسی طرح کی کئی دوسری چیزوں کا عمل بھی اس سے ملتا جلتا ہے۔ اس کا پہلا عمل انسان کو شگفتہ و شاداب اور مسرور کرنا ہے۔ معدے کی نسوں میں ہیجان کر کے شورش دماغ تک پہنچانا ہے ۔ اس کے جواب میں دماغ، دل کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔ اور یوں تھوڑی دیر تک قائم رہنے والی قوت پورے بدن تک پہنچ جاتی ہے۔ تھکاوٹ فراموش ہو جاتی ہے اور انسان کو یوں محسوس ہوتا کہ جیسے اسکی قوت میں اضافہ ہو گیا ہو۔ شعور بیدار ہو جاتا ہے اور تصورات زیادہ جاندار صورت اختیا کر لیتے ہیں۔SKC 227.3

    انہیی تصورات کے بنا پر بہتیرے سوچھتے کے چائے ان کے لئے بے حد مفید ہے ۔ مگر یہ ان کی غلطی ہے۔ چائے یا کافی نظام بدن کے بالیدگی نہیں کرتے ۔ وہ جو کچھ محسوس کر رہے ہے وہ چائے یا کافی کے ہضم ہو نے سے پہلے ہی انہیں مل گیا ہے۔ اور جس کو وہ طاقت کہ رہے ہے وہ نسوں کے ہیجان کے سوا کچھ بھی نہیں۔ اجب چائے یا کافی کا عمل ختم ہو جاتا ہے اور غیر فطری قوت معدوم ہو جاتی ہے تو انسان کمزوری اور سستی کا شکار ہو جاتا ہے۔SKC 228.1

    ایسے محرکات کے مسلسل استعمال سے سردرد، بے خوابی، اختلاج قلب (دل کا ضرورت سے زیادہ دھڑکنا) دست یا اسہال، بدن میں رعشہ اور کئی دوسری قباحتیں گھیر لیتی ہیں۔ کیونکہ ان سے حیات بخش قوتیں برباد ہو جا تی ہیں۔ تھکی ماندی نسوں کو تو آرام کی ضرورت ہے نہ کہ مزید حرکت میں آنے کی۔ فطرت کو وقت چاہئے تاکہ استعمال شدہ قوت کو بحال کر سکے۔ لیکن اگر ان محرکات کے ذریعے فطرت کی قوتوں کو دبا دیا جائے گا اور وقتی طور پر کافی کچھ حاصل بھی کر لیا جایئگا۔ لیکن نظام بدن ان محرکات کے بدستور استعمال سے نا کارہ ہوجائے گا تو بہت مشکل ہو جائیگا کہ جتنی قوت آپ کو درکار ہو گی وقت کے ساتھ ساتھ حاصل نہ کر پائیں گے۔ اور محرکات کے لئے جو مطالبہ کیا جائے گا اس پر آپ کو قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ قوت ارادی دب کر رہ جائے گی ۔ اور غیر ضروری رغبتوں کا مقابلہ نہ کر سکے گی۔ یوں آپ کو پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور محرک کی طلب ہو گی یہاں تک کہ فطرت بھی مدد کرنا چھوڑ دے گی۔ کیونکہ وہ آپ کے لئے کام کرتے کرتے چور ہو گئی ہے۔SKC 228.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents