Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    کام کی زیادتی

    ماں کو کسی بھی حالت میں سخت مشقت نہیں کرنی چاہیے۔ بجائے اس کے کہ وہ اپنی توانائی کام کاج میں صرف کر دے اور تھک کر چور ہوجائے۔ اُس کی مشقت کو کم کرنا چاہیے۔ خاوند اور باپ اکثر اُن جسمانی اصولوں اور ضابطوں سے واقف نہیں ہوتے جن سے اُسے اپنے خاندان کی بھلائی کی خاطر واقف ہونا چاہیے۔ روزی کمانے کی جدوجہد، یاروپیہ جمع کرنے کی دھن میں بیوی اپنے اوپر اضافی کام کا بوجھ ڈال لیتی ہے۔ جو اُس نازک موقع پر کمزوری اور بیماری کا سبب بن جاتا ہے۔ بہت سے خاوندوں کو فکر مندی اور ہوشیاری کا سبق وفادار چرواہے سے سیکھنا ہو گا۔ یعقوب کو جب کہا گیا کہ وہ جلدی سے مشکل سفر اختیار کرے تو اُس کا یہ جواب تھا۔SKC 264.3

    “میرے ساتھ نازک بچے اور دودھ پلانے والی بھیڑ بکریاں اور گائیں ہیں۔ اگر اُن کا ایک دن سے بھی زیادہ ہنکائیں تو سب بھیڑ بکریاں مر جائیں گی۔ میں چوپایوں اور بچوں کی رفتار کے مطابق آہستہ آہستہ چلتا ہوا آ جاؤں گا”پیدائش33-14:13 ۔SKC 264.4

    زندگی کی تکلیف دہ راہ پر آہستہ آہستہ رہنمائی کرنی چاہیے جتنی ساتھی برداشت کر سکے۔ دُنیا میں دولت اور اختیار حاصل کرنے کی بھاگ دوڑ میں اُسے قدموں پر قابو رکھنا ہو گا تاکہ اپنے اُس ساتھی کو آرام اور مدد بہم پہنچا سکے جس کے پہلو بہ پہلو اُس کو چلنے کے لئے بلایا گیا ہے۔SKC 265.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents