Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    چھتیسواں باب - ماں

    جیسے والدین ہوتے ہیں کم و بیش اُن کے بچے بھی ویسے ہی ہوتے ہیں۔ والدین کی جسمانی حالت، افتاد طبع، میلان اور اُن کے ذہنی اور اخلاقی رجحانات تھوڑے بہت ضرور اُن کے بچوں میں سرائت کر جاتے ہیں۔ والدین جتنے عالی مقاصد اور روحانی اور ذہنی استعداد کے مالک ہوں گے، اُتنا ہی زیادہ وہ اپنے بچوں کو ان قوتوں سے لیس کریں کے۔ والدین میں جو کچھ بھی خُداوند کی طرف سے بہترین ودیعت ہوا ہے، جب وہ اُس کے مطابق اپنے بچوں کی نشوونما کرتے ہیں تو حقیقت میں سوسائٹی اور آنے والی پشت کی نشوونما کرتے ہیں۔SKC 262.1

    تمام ماں باپ کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ دُنیا نوجوان کے پاؤں کو پھنسا لینے والے پھندوں سے بھری پڑی ہے۔ وہ راستہ جو اُنہیں عیش و نشاط کا معلوم ہوتا ہے اُس کے خطرات اور خوفناک انجام سے وہ ناواقف ہوتے ہیں۔ اپنے جذبات اور غلط رغبتوں کے ذریعے اُن کا وقت ضائع ہوتا ہے اور ہزاروں، کروڑوں اس دُنیا میں تباہ ہو چکے ہیں۔ اور آنے والی دُنیا میں اُن کے لئے کوئی اُمید باقی نہیں۔SKC 262.2

    والدین کو یاد رکھنا چاہیے کہ اُن کے بچوں کو ان آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔ حتیٰ کہ بچے کی پیدائش سے پہلے تیاری شروع ہو جانی چاہیے جو اُسے بدی کے ساتھ کامیاب جنگ لڑنے کے قابل بنائے۔SKC 262.3

    خاص کرماں پر اس اہم خدمت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ جس کی زندگی کے خون پر اُس نے پرورش پائی ہے۔ وہی اُسے روحانی اور ذہنی تاثیر بخشتی ہے جس سے اُس کا دماغ اور کردار نشوونما پاتا ہے۔ یہ عبرانی ماں یوکبد ہی تھی جو ایمان کی مضبوطی کے سبب بادشاہ کے فرمان سے نہ ڈری (عبرانیوں23:11) جس نے موسےٰ کو جنم دیا۔ اسی موسےٰ نے بڑے ہو کر بنی اسرائیل کو مصر کی غلامی سے چھڑایا۔ اور یہ دعا گو خاتون حنا تھی جس نے سموئیل کو جنم دیا، جس کو آسمانی ہدایت حاصل ہوئی، وہ منصف اور قاضی بنا۔ اور اُسی نے نبیوں کے پاک اسکول کی بنیاد رکھی۔۔۔۔۔۔ اور یہ الیشع تھی جو مبارک مریم کی رشتہ دار تھی۔ جو نجات دہندہ کی خوشخبری دینے والے کی ماں تھی۔ (یعنی یوحنا بپتسمہ دینے والے کی) SKC 262.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents