Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    گیارواں باب - تعلیم و تدریس اور شفا

    جب خُداوند مسیح نے بارہ شاگروں کو پہلے مشنری سفر پر روانہ کیا تو فرمایا: “چلتے چلتے یہ منادی کرنا کہ آسمان کی بادشاہی نزدیک آ گئی ہے۔ بیماروں کو اچھا کرنا، مردوں کو جلانا، کوڑھوں کو پاک صاف کرنا۔ بدروحوں کو نکالنا۔ تم نے مفت پایا مفت دینا” متی 7:10-8۔ اور بعد میں جب ستر کو مشنری سفر پر بھیجا تو یوں فرمایا۔ “جس شہر میں داخل ہو اور وہاں کے بیماروں کو اچھا کرو اور ان سے کہو کہ خُدا کی بادشاہی تمہارے نذدیک آ پہنچی ہے” لوقا 8:10-9۔ خُداوند کی قوت اور موجودگی ان کے ہمراہ تھی۔ “وہ ستر خوش ہو کر پھر آئے اور کہنے لگے اے خُداوند تیرے نام سے بدروحیں بھی ہماری تابع ہیں” لوقا 17:10۔ خُداوند یسوع مسیح کے آسمان پر صعور فرمانے کے بعد بھی یہ کام جاری رہا۔ اور یسوع مسیح کی خدمت کا منظر دوبارہ دیکھنے کو ملا۔SKC 86.1

    “یروشلیم کی چاروں طرف کے شہروں سے بھی لوگ بیماریوں اور ناپاک روحوں کے ستائے ہوؤں کولا کر کثرت سے جمع ہوتے تھے اور وہ سب اچھے کر دیئے جاتے تھے۔ اعمال 16:5 اور شاگردوں نے “نکل کر ہر جگہ منادی کی اور خُداوند کے ساتھ کام رتا رہا” مرقس 20:16۔ “اور فلپس شہر سامریہ میں جا کر لوگوں میں مسیح کی منادی کرنے لگا۔ اور جو معجزے فلپس دکھاتا تھا لوگوں نے انہیں سن کر اور دیکھ کر بالاتفاق اس کی باتوں پر جی لگایا۔ کیونکہ بہتیرے لوگوں میں سے ناپاک روحیں بڑی آواز سے چلا چلا کر نکل گئیں اور بہت سے مفلوج اور لنگڑے اچھے کئے گئے۔ اور اس شہر میں بڑی خوشی ہوئی” اعمال 5:8-8۔SKC 86.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents