Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بیسواں باب - علاج معالجہ کا طریقہ کار

    بیماری بغیر وجہ کے نہیں آتی۔ صحت کے اصولوں کو توڑ کر راستہ بنایا جاتا اور بیماری کو دعوت دی جاتی ہے۔ بعض تو اپنے والدین کے قصوروں کی سزا پاتے ہیں۔ بے شک وہ اپنے والدین کے لیے ہوئے کے ذمہ دار تو نہیں مگر یہ ان کا ضرور فرض ہے کہ جانیں کہ صحت کے اصولوں کے کیا خلاف ہے اور کیا خلاف نہیں ہے۔ انہیں چاہیے کہ اپنے والدین کی بُری عادات کو ترک کریں اور درست رہن سہن کے ذریعے اپنے آپ کو مقابلتاً بہتر حالت میں رکھیں۔ SKC 160.1

    زیادہ تر لوگ اپنی ہی غلط کاریوں کے سبب مصیبت اُٹھاتے ہیں۔ وہ کھانے پینے اور پہننے کی غلط عادات کے سبب صحت کے اصولوں کو توڑتے ہیں۔ چونکہ انہوں نے فطرت کے قوانین کو توڑا ہے تو نتیجتاً وہ بیمار پڑ جاتے ہیں کیونکہ فطرت کے قوانین توڑنے کا یہی نتیجہ ہے۔ اور جب بیماری آتی ہے تو اس کی وجہ سے وہ خُدا پر بڑبڑاتے ہیں۔ مگر اس بیماری کا خُدا ذمہ دار نہیں جو فطرت کے قانون توڑنے کے سبب اُن پر آئی ہے۔ SKC 160.2

    خُداوند تعالیٰ نے ہمیں کچھ قوت حیات بخش رکھی ہے۔ اور اس نے ہمیں ایسے اعضا دے کر بنایا ہے جو زندگی کے مختلف کاموں کو رواں دواں رکھتے ہیں۔ اور اس نے ان اعضا کو اس طرح بنایا ہے کہ سب ہم آہنگ ہو کر اور باہم ملکر اکٹھے کام کریں۔ اگر ہم ہوشمندی سے اس زندگی بخش قوت کو محفوظ اور بدن کی نازک ساخت کو درست رکھیں تو اس کے نتیجہ میں ہم صحت پائیں گے۔ لیکن اگر یہ قوت حیات بہت جلد صرف کر دی جائے تو پھر ہمارا اعصابی نظام طاقت کے دوسرے چشموں سے وقتی ضرورت کے لیے طاقت اُدھار لے لیتا ہے۔ اور جب ایک عضو زخمی ہوتا ہے تو اس کا اثر باقی تمام اعضا پر پڑتا ہے۔ پھر فطرت آ موجود ہوتی ہے تا کہ تکلیف کو دور کرے۔ اس صورتحال کو درست کرنے کے لیے اکثر بخار یا کسی اور طرح کی بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ SKC 160.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents