Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    یہ یسوع تھا

    “اس نے اگرچہ خدا کی صورت پر تھا خدا کے برابر ہونے کو قبضہ میں رکھنے کی چیز نہ سمجھا- بلکہ اپنے آپ کو خالی کر دیا اور خادم کی صورت اختیار کی اور انسانوں کے مشابہ ہو گیا- اور انسانی شکل میں ظاہر ہو کر اپنے آپ کو پست کر دیا اور یہاں تک فرمانبردار رہا کہ موت بلکہ صلیبی موت گوارہ کی” فلپیوں -8-6:2 SKC 303.7

    “مسیح یسوع وہ ہے جو مر گیا بلکہ مردوں میں سے جی اٹھا اور خدا کی دہنی طرف ہے اور ہماری شفاعت بھی کرتا ہے” رومیوں -34:8SKC 304.1

    “اسی لئے جو اس کے وسیلے سے خدا کے پاس آتے ہیں وہ انھیں پوری پوری نجات دے سکتا ہے کیونکہ وہ ان کی شفاعت کے لئے ہمیشہ زندہ ہے” عبرانیوں -25:7SKC 304.2

    “کیونکہ ہمارا ایسا سردار کاہن نہیں جو ہماری کمزوریوں میں ہمارا ہمدرد نہ ہو سکے بلکہ وہ سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا تو بھی بے گناہ رہا” عبرانیوں -15:4SKC 304.3

    خداوند یسوع مسیح کے ذریعے ہی ہم ہر ایک برکت پاتے ہیں- اسی کے ذریعے ہم آئے روز خدا کی بھلائی پاتے ہیں- خوشبودار رنگیں پھول ہماری خوشی کے لئے خداوند نے یسوع مسیح کے ذریعے دیئے ہیں- آفتاب اور مہتاب اس کے وسیلہ بنے-SKC 304.4

    ہر خوبصورت ستارے کو جو آسمان کی زینت ہے خداوند مسیح نے بنایا ہے- بارش کا ہر قطرہ جو گرتا ہے، روشنی کی ہر کرن جو ہماری ناشکرگزار دنیا پر چمکتی ہے وہ مسیح میں خدا کی محبت کی گواہی دیتی ہے- ہر ایک چیز ہمیں خدا کے اکلوتے بیٹے (جو خدا کی طرف سے بیاں بخشش ہے) کے وسیلے نصیب ہوتی ہے- اسے صلیب پر کیلوں سے جڑ دیا گیا تاکہ خدا کی نعمتیں آل آدم کے لئے جاری ہو جائیں-SKC 304.5

    “دیکھو باپ نے ہم سے کیسی محبت کی ہے کہ ہم خدا کے فرزند کہلائے اور ہم ہیں بھی- دنیا ہمیں اس لئے نہیں جانتی کہ اس نے اسے بھی نہیں جانا” 1 یوحنا -1:3 SKC 304.6

    “کیونکہ ابتدا ہی سے نہ کسی نے سنا نہ کسی کے کان تک پہنچا اور نہ آنکھوں نے تیرے سوا ایسے خدا کو دیکھا جو اپنے انتظار کرنے والے کے لئے کچھ کر دکھائے” یعسیاہ -4:64 SKC 304.7

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents