Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بارہواں باب - کثرت کی زندگی

    ایثار کے جوش و جذبہ اور سیرت کی پختگی کو کوئی چیز اتنی تقویت نہیں پہنچا سکتی جتنی کہ دوسروں کی خدمت اور مدد کرنا۔ بہت سے ایماندار مسیحی کلیسیا میں شامل ہوتے ہوئے بھی صرف اپنی ذات کے بارے سوچتے ہیں۔ وہ کلیسائی رفاقت سے ضرور لطف اندوز ہوتے ہیں اور پاسبان کی خدمت کو بھی سراہتے ہیں۔ وہ بڑی کلیسیاؤں کے ممبر بننا پسند کرتے ہیں جو کافی خوشحال اور دوسروں کی تھوڑی بہت مدد کرکے اپنے حال میں مست رہتے ہیں۔ اسی پروہ قانع ہیں۔ یوں وہ خود کو بہت بڑی برکات سے محروم رکھ رہے میں۔ اگر وہ تھوڑی سی قربانی دیں اور جہاں مسیحی خدمت کی ضرورت ہو وہا ں جا کر خدمت کریں تو خُدا کی بہت سی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔SKC 97.1

    وہ درخت جو ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں وہ صحت مند اور توانا نہیں ہوتے۔ اس لیے مالی انہیں دور لگا دیتا ہے۔ تاکہ ان کی نشوونما کے لیے انہیں کافی جگہ مل سکے۔ اس لیے ایک بڑی کلیسیا کے ممبران کی خدمت کا بھی یہی حال ہے۔ انہیں ایسی جگہ خدمت کے لیے کہا جائے جہاں وہ اپنی قوت، صلاحیت اور تعلیم کو کام میں لا سکیں۔ اگر وہ دوسروں کے لیے خدمت نہیں کرتے تو وہ اپنی روحانی ترقی میں کمتر ہو رہے ہیں۔ وہ روحانی قد میں ٹھنگنے رہ رہے ہیں۔ مشنری خدمت کریں کریں نشوونما پائیں اور روحانی قدوقامت میں مسیح کے قد کے اندازے کے مطابق پہنچ جائیں۔SKC 97.2

    مگر کسی کو بھی اس انتظار میں نہیں رہنا چاہیے کہ وہ اس وقت دوسروں کی مدد کرے گا جب اسے دوسرے ممالک سے بطور مشنری بلاہٹ آئے گی۔ خدمت کرنے کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تمام لوگ جو ہمارے گردونواح میں رہتے ہیں انہیں ہماری خدمت کی ضرورت ہے۔ نیوائیں، یتیم، بیمار، قریب المرگ، مایوس، پست ہمت، بے توجہی کا شکار اور معاشرے کے دھتکارے ہوئے ہر جگہ موجود ہیں جن کو ہماری مدد اور خدمت کی ضرورت ہے۔SKC 97.3

    ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جو لوگ ہمارے نزدیک ہیں پہلے وہ ہماری خدمت اور مدد کے حق دار ہیں ان کی مدد کرنا شروع کر دیں۔ اکر ان میں کچھ ایسے ہیں جو مذہب میں دلچسپی نہیں لیتے تو وجہ تلاش کریں۔ جب آپ اپنے دوستوں اور پڑوسیوں سے ملاقات کریں تو ان کی روحانی اور جسمانی ضروریات میں دلچسپی لیں۔ انکی بھلائی اور روزمرہ کے کاروبار میں دلچسپی دکھائیں۔ ان سے مسیح یسوع کا ذکر کریں جو ہمارے گناہ معاف کرنے پر قادر ہے۔ پڑوسیوں کو اپنے گھر عبادت دیں۔ کلام مقدس اور دوسری مذہبی کتب میں سے ان کے لیے پڑھیں جو بائبل مقدس کی سچائی کو بیان کریں۔ ان کو دعوت دیں کہ وہ آپ کے ساتھ مل کر دُعا کریں، خُدا کی ثناء میں گیت گائیں۔ اس چھوٹی سی جماعت میں خُداوند مسیح اپنے وعدہ کے مطابق ضرور حاضر ہو گا اور اس کے فضل سے دل متاثر ہوں گے۔SKC 98.1

    کلیسیائی ممبران کو چاہیے کہ وہ یہ کام کرنے کے لیے تر بیت پائیں۔ یہ ایسا ہی ضروری فریضہ ہے جیسے غیر ممالک میں جا کر گمراہ روحوں کو بچانا۔ ایسے حال میں جب کہ بعض کے دل پر یہ بوجھ ہے کہ غیر ممالک میں جا کر روحوں کو بچائیں، تو وہ حضرات جو باہر نہیں جا سکتے ان کو ان قیمتی روحوں کو بچانے کا بوجھ ہونا چاہیے جو ان کے اپنے وطن میں ان کے آس پاس پائی جاتی ہیں۔ ان کی نجات کے لیے بدل و جان خدمت کریں۔SKC 98.2

    بعض کو افسوس ہے کہ ان کی اپنی زندگی اس طرح کی نہیں کہ وہ دوسروں کو کثرت کی زندگی دے سکیں۔ وہ بھی اپنی زندگی کو وسعت دے سکتے ہیں اور دوسروں کے لیے باعث برکت بن سکتے ہیں۔ بشرطیکہ وہ بدل و جان خُداوند مسیح کی محبت دکھائیں۔ پڑوسیوں کو اپنی مانند پیار کریں تو وہ بھی قابلیتوں کو خُداوند مسیح کی خدمت کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔SKC 98.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents