Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    قلیل اور معمولی مواقع

    کسی کو بھی چھوٹے چھوٹے موقع جات کو ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے۔ اور ہر وقت اسی تاک میں نہیں رہنا چاہیے کہ جب کوئی بڑاموقع ہاتھ لگے گا تو میں خدمت کروں گا- کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آپ چھوٹے چھوٹے کام بڑی خوشی اسلوبی سے انجام دے سکیں اور جب بڑے کام کو ہاتھ ڈالیں تو اس میں بُری طرح ناکام ہو کر مایوسی کا شکار ہو جائیں۔ اس لیے جو بھی کام تیرا ہاتھ کرنے کو پائے اسے مقدور بھر کر تاکہ تجھ میں بعد ازاں بڑے بڑے کام کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جائے۔SKC 98.4

    انسان کی مدد پر تکیہ نہ کریں۔ بلکہ مسیح خُداوند کی قوت اور مدد پر جو ہمارے دکھوں کو برداشت کرتا ہے ہماری نیک ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔ خُداوند کے کلام پر ایمان رکھتے جہاں خدمت کا موقع ملتا اسے انجام دیں۔ ایمان کو ڈگمانے نہ دیں۔ آگے ہی آگے بڑھتے جائیں۔ کیونکہ یہ ایمان ہی ہے جو ہمیں قوت اور پائیداری عطا کرتا ہے۔ پس بردباری اور جا نثاری سے بے لوث خدمت کریں۔SKC 99.1

    ایسی جگہوں میں جہاں قابل احتراز اور دل شکن کیفیت ہو وہاں بہت کم لوگ خدمت کرنے کے لیے رضامند ہوتے ہیں۔ مگر دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ لوگ جو بے لوث خدمت کرنے کی کوشش کرتے ہیں صبر اور بردباری سے محنت جاری رکھتے ہیں، انسانی قوت پر نہیں بلکہ خُداوند پر تکیہ کرتے ہیں، ایسوں پر خُداوند کا فضل ہوتا ہے۔ ان کے کام کا پھل بے شک اس دنیا میں تو نہ دیکھا جا سکے مگر آنے والی دنیا میں ضرور دیکھا جائے گا۔SKC 99.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents