Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    پیشِ لفظ

    دُنیا بیمار پڑی ہے۔ اور بنی آدم کو جہاں کہیں وہ ہیں دُکھوں نے گھیر رکھا ہے۔ اور کوئی رہائی کی تلاش میں سر گرداں ہے۔SKC 3.1

    ہمارے خالق کا ہرگز یہ منشا نہ تھا کہ نسل انسانی دُکھ درد کے بوجھ تلے دَب کررہ جائے، اُس کی سرگرمیاں بیماری کے سبب محدود ہوجائیں یا اُس کی طاقت ماند پڑ جائے۔ اور نہ اُس کا یہ منشا تھا کہ انسان کی زندگی بیماری کی وجہ سے کوتاہ ہوجاۓ- ہر کیف خداوند تعالےٰ نے ہماری زندگی کو رواں رکھنے کے لئے جو قوانین واضح کر رکھے تھے اُن کو توڑا گیا۔ گناہ دِلوں میں داخل ہو گیا۔ انسان کا توکل اپنے خالق پر سے اُٹھ گیا جو زندگی اور شفا اور صحت کا منبع ہے۔ یوں گناہوں کی سزا درد، بیماری اور موت شروع ہو گئی ۔SKC 3.2

    جسمانی فوانین کو جو ہمارے بدن کو چلاتے ہیں اُن کو سمجھنا اور عملی جامنہ پہنانا ازحد ضروری ہے۔ وہ حقائق اور اُمور جو حقیقی مسرت اور خوش و خرم گھر قائم کرنے میں مدد کرتے ہیں، زندگی بخش قوانین کی تا بعداری اور بنی نوع انسان کے ساتھ مناسب برتاؤ کرنا سکھاتے ہیں اُن کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے-SKC 3.3

    جب بیماری آۓ تو چا ہیے کہ ہم ایسے ذرائع استعمال کریں جو فطرت کے ساتھ ملکر تندرستی بحال کر دیں۔ اس سے بھی بڑا اہم کام یہ ہے کہ اپنا ناطہ اُس خالق خُداوند سے جوڑیں جس نے ہمیں زندگی دی ہے اور ہماری خوشی کا ہر اہتمام کر رکھا ہے۔ اُس خالق سے اپنا رابطہ قائم کریں جو آج بھی ہماری بھلائی اور تندرستی میں دلچسپی رکھتا ہے۔SKC 3.4

    اس جلد کی مصنفہ نے جسے عملی زندگی میں بڑا وسیع تجربہ حاصل ہے اور جسے خُداوند نے بڑئ حکمت ، علم اور مکاشفہ دیا ہے- اُس نے ہر والدین، ہر مردوزن، عوام اور طبی پیشہ ور حضرات کے لئے زندگی اور اُس کے قوانین کے بارے صحت پر اور صحت کے قائم رکھنے کے مطالبات، بیماری اور علاج، بیمار روح اور اُس پر شفا بخش مرہم رکھنے کے بارے بڑی وسیع معلومات مہیا کر رکھی ہیں۔SKC 3.5

    یہ کتاب بڑی واضح، آسان اور خوبصورت زبان میں لکھی گئی ہے تا کہ سیکھنے والا ہر لفظ بہ آسانی سمجھ پاۓ۔ SKC 4.1

    یہ کتاب نا اُمید، بیماروں کو خوشی اور تھکے ماندوں کو راحت اور آرام بخشنے کے لئے لکھی گئ ہے- یہ کتاب کئی زبانوں میں شائع ہو چکی ہے اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں روحوں کو اُمید کا پیغام پہنچا چکی ہے۔ اس کتاب کے لکھنے کا اصل مدعا اس قول پر مبنی ہے کہ “دینا لینے سے مبارک ہے” اعمال 35:20-SKC 4.2

    ناشرین کی یہ دلی تمنا ہے کہ یہ کتاب اپنے مقصد میں کامیاب ہو۔SKC 4.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents