Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    اکتالیسواں باب - قیاسی علم اور ادرک

    علم کے متلاشی کے دماغ کو سائنس کی تفتیش وتحقیق کی طرف راغب کرنے والی برائی سب سے بڑی برائی ہے- کیونکہ اس میں انسان اپنی دلیل سکو اصل حقائق پر فوقیت دینے کے زعم میں مبتلا ہے- بہتیرے اس کوشش میں ہیں کہ سائنس کے نا تمام علم کی بدولت خالق اور اسکی صنعتگری پر نکتہ چینی کریں- وہ خدا کے استحقاق وخصوصیات اور فطرت کا احاطہ کرنے کے لئے ہاتھ پاؤں مرتے ہیں- اور خداوند کریم کے بارے ایک فرضی نظریہ قائم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں- وہ لوگ جو اس طرح کے مطالعہ میں مشغول ہیں وہ ممنوعہ علاقہ میں دخل اندازی کرتے ہیں- ان کی یہ تفتیش وتحقیق کوئی مفید پھل نہ لائے گی بلکہ اس سے ان کی روح مجروح ہو گی- SKC 306.1

    ہمارے پہلے والدین اس لئے گناہ میں دھنس گئے کیونکہ انہوں نے اس علم سکو حاصل کرنے کی تمنا کی جس سے خداوند نے ان کو باز رکھا تھا- اس علم سکو حاصل کرنے کی کوشش میں وہ اس ملکیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے جو نہایت اعلی وبالا تھی- اگر آدم اور حوا ممنوعہ درخت سکو نا چھوتے تو خداوند انکو وہ علم عطا کرتا جو گناہ اور علم سے مبرہ ہوتا، خداوند انھیں ایسا علم بخشتا جو ان کی ابدی شادمانی کا باعث بنتا- لیکن آزمانے والے کی آواز پر کان دھرنے سے انھیں جو ملا، وہ صرف گناہ اور اس کے نتائج ہی تھے- ان کی حکم عدولی کے سبب آل آدم خدا اور زمین آسمان سے جدا ہو گئی-SKC 306.2

    اس میں ہمارے لئے سبق ہے- جس رزم گاہ (میدان جنگ) کی طرف ابلیس نے ہمارے پہلے والدین کی رہنمائی کی آج بھی انسانوں سکو فریب دے کر اسی طرف لے جا رہا ہے- وہ دنیا سکو جھوٹے دلفریب انسانوں سے بھرپور کر رہا ہے- وہ اپنا حربہ استعمال کر کے انسان کے دل میں خدا کے بارے شکوک پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے- یوں وہ خدا کی پہچان کے علم سے جو زریعہ نجات ہے لوگوں کو دور رکھنے کی کوشش کر رہا ہے- SKC 306.3

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents