Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    تمہاری جانیں آرام پائیں گی

    مسیح خُداوند نے محبت کی رُو سے اُن سب کو جو مشقت اُٹھاتے ہیں فرمایا۔ “اے محنت اٹھانے والوں اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تم کو آرام دوں گا۔ میرا جُوا اپنے اُپر اُٹھا لو اور مجھ سے سیکھو کیوںکہ میں حلیم ہوں اور دل کا فروتن۔ تو تمہاری جانیں آرام پائیں گی” متی 28:11-29۔ اس کلام کی رو سے خُداوند مسیح ہر بشر سے ہمکلام ہے۔ گو بنی آدم یہ جانیں یا نہ جانیں سب کے سب ہی پریشان حال اور مختلف مصائب کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ایسے بوجھ کے تلے جس کو صرف خُداوند مسیح ہی دور کر سکتا ہے۔ اورسب بوجھوں سے بھاری بوجھ گناہ کا ہے جو دُنیا اُٹھائے پھرتی ہے۔ اگر یہ بوجھ ہمارے سر سےاُتارا نہ گیا تو یہ ہمیں چکنا چور کر دے گا۔ مگر خُداوند مسیح نے جو بے گناہ ہے اُس نے ہماری خاطر گناہ کے اس بوجھ کو اُٹھا لیا ہے۔SKC 39.2

    “خُداوند نے ہم سب کی بد کرداری اس پر لادی” یسعیاہ 6:53۔ اس نے ہمارے گناہوں کا بوجھ برداشت کیا۔ اب ہمارے تھکے ہارے شانوں سے بوجھ اُتارے گا۔ وہ ہمارے غموں اور فکروں کا بوجھ بھی اُٹھا لے گا۔ وہ ہمیں دعوت دیتا ہے کہ اپنی تمام فکریں اُس پر ڈال دیں کیونکہ اس کو ہماری فکر ہے۔ وہ اپنے ابدی تخت پر بیٹھا ہے۔ وہ ہر اُس روح پر نظر رکھے ہوئے ہے جو اُسے نجات دہندہ تسلیم کرتی ہے۔ وہ تجربہ سے جانتا ہے کہ بنی نوع انسان کی کیا کیا کمزوریاں ہیں۔ وہ یہ بھی جانتا ہے کہ ہماری ضرویات کیا ہیں اور یہ بھی کہ ہماری آزمائشوں کی قوت کہاں پائی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ بھی “سب باتوں میں ہماری طرح آزمایا گیا ۔ تو بھی بے گناہ رہا” عبرانیوں 15:4۔SKC 39.3

    ڈرتے، لڑکھڑاتے اور تھرتھراتے ہوئے خُدا کے بچو! وہ تمہاری حفاظت کرتا ہے وہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔ وہی تمہیں رہائی دے گا۔ کیا آپ بے بس اور کمزور ہیں؟ وہ آپ کو طاقت دے گا۔ وہ آپ کو شفا دے گا۔ خُداوندتعالٰی “ شکستہ دلوں کو شفا دیتا ہے اور اُن کے زخموں کو باندھتا ہے”زبور3:147۔ آپ کی فکریں، آپ کی پریشانیاں خواہ کسی قسم کی کیوں نہ ہوں خُداوند کے سامنے رکھیں۔ تمہاری روح تقویت پائے گی تاکہ آپ ان آزمائشوں سے عہدہ براہ ہو سکیں۔ آپ خواہ کتنے ہی کمزور اور بے بس کیوں نہ ہوں اُس کی طاقت پا کر آپ بھی طاقتور بن جائیں گے۔ آپ کا بوجھ کتنا بھی بھاری کیوں نہ ہو۔ خُداوند مسیح یسوع پر لادیں تو آپ برکت پائیں گے۔SKC 40.1

    یہ ہو سکتا ہے کہ حالات ہمارے عزیزوں، دوستوں کو ہم سے دور کریں۔ اور سمندر کی بڑی بڑی طغیانی لہریں ہمارے اور اُن کے درمیان حائل ہو جایئں۔ مگر یاد رکھئے حالات یا فاصلے کوئی چیزبھی ہمیں نجات دہندہ سے علیحدہ نہیں کر سکتی۔SKC 40.2

    ماں کی محبت سے بڑھ کے خُداوندمسیح کی محبت اپنے اُن بچوں کے ساتھ ہے جن کو اس نے مخلصی دی ہے۔ یہ ہمارا شرف ہے کہ ہم اس کی محبت اور آرام میں قائم رہیں۔ کیونکہ اُس نے ہمارے لیے جان دی۔ ہم انسانوں کی محبت میں تبدیلی آجائے ممکن ہے مگر اس کی محبت لاتبدیل ہے۔ جب کبھی بھی ہم مدد کے لیے پکارتے ہیں وہ مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے بازو پھیلا دیتا ہے۔SKC 40.3

    “پہاڑتو جاتے رہیں اور ٹیلے ٹل جائیں لیکن میری شفقت کبھی تجھ سے جاتی نہ رہے گی اور میرا صلح کا عہد نہ ٹلے گا” یسعیاہ10:54۔SKC 40.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents