Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    خُدا کاصریح اظہار

    خُدا کا صریحاً منکشف سیرت کے ارتقاء تک پہنچنا ہمارا استحقاق ہے۔ جب موسیٰ نے درخواست کی میں تیری منت کرتا ہوں مجھے اپنا جلال دکھا دے۔“ خداوند نے اسے کا نہیں بلکہ اس کی دعا کو قبول کیا۔ میں اپنی ساری نیکی تیرے سامنے ظہر کروں گا اور تیرے ہی سامنے خداوند کے نام کا اعلان کروں گا”خروج19-18:33۔SKC 341.3

    یہ گناہ تھا جس نے ہمارے ذہنوں کو تاریک اور ہمارے ادراک کو دھندلا کر دیا ہے۔ جب گناہ ہمارے دلوں سے خارج ہوجاتا ہے تو خداوند خدا کے جلال کی پہچان کو نور اپنے کلام کو روشن کرتا ہے جو فطرت کے چہرہ سے منعکس ہوتا ہے۔SKC 341.4

    “خداوند خدا رحیم اور مہربان قہر کرنے میں دھیما اور شفقت اور وفا میں غنی” خرج6:34۔SKC 341.5

    اُس کے نور میں ہم اس وقت تک نور دیکھیں گے جب تک کہ ہمارا ذہن ہمارا دل اور ہماری روح اُس کی پاکزگی میں نہ ڈھل جائے ۔ ان کے لئے جو خدا کے وعدوں کا اس طرح یقین کرتے ہیں اُن کے لئے نہایت ہی شاندار مکانات موجود ہیں۔ ان کے سامنے سچائی اور طاقت کے وسیع وسائل بکھرے ہیں. ان کے لئے جلالی چیزیں منکشف ہونے کو ہیں-SKC 341.6

    استحقاق اور فرائض جنکا وہ گمان بھی نہیں کرتے تھے کہ بائبل میں ہوں گے ان پر ظاہر ہونے کو ہیں-SKC 341.7

    ۔ وہ سب جو فروتنی اور وفاداری کی راہ پر چلتے ہیں، اس کے مقصد کی تکمیل کرتے ہیں وہ خداوند کی شریعت کے بارے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں گے۔SKC 341.8

    ایک طالب علم کو چاہیے کہ وہ کتاب مقدس کو اپنا رہنما بنائے اور مستقل مزاجی سے اس کے اصولوں کو تھامے رہے، تو پھر وہ جتنی چاہے تعلیم حاصل کر سکتا ہے۔ جب خداوندرب العزت کو ہم قدر مطلق تسلیم نہیں کرتے اور اپنے تمام کاروبار سے اسے باہر رکھتے ہیں تو انسانی فطرت کی تما تر دانش اور حکت ہمیں فرا تفری اور شرم ساری کے علاوہ کچھ نہیں دیتی ۔ مگر خدا میں بیش قیمت ایمان ہمیں قوت او سیرت کی پاکیز گی عطا کرتا ہے۔ خداوند کی نکی و پھلائی، رحمت اور اپس کی محبت پر تکیہ کرتے ہوئے سچائی کا شعور واضح سے واضح تر ہوتا چلا جائے گا نیز دل کی پاکیزگی اور صاف شفاف سوجھ بوجھ کی تمان بلند سے بلند تر ہوتی چلی جائے گی۔ خداوند کے کلام کا مطالعہ کرنے، خدا کے ساتھ صحبت رکھنے اور پاکیزہ ماحول میں بسنے والے انسان کے قلب و روح دونوں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔ صداقت اس قدر عالی ظرف، دوررس ،عمیق اور وسیع ہے کہ اسنا اپنے آپ کو اس میں گم کر دیتے۔ (اس کو اپنا وجود نہیں بلکہ ہر جانب سچائی ہی نظر آتی ہے) لہٰذا اس کا دل نرم ہو کرنیکی، حلم اور محبت کی اطاعت قبول کر لیتا ہے۔SKC 341.9

    مقدس اطاعت کی بدولت فطرتی قواء وسعت پاتی ہیں۔ زندگی کے کلام کا مطالعہ کرنے سے طالب علموں کے اذہان وسیع، بلند و برتر اور ممتاز ہو سکتے ہیں بشرطیکہ وہ دانی ایل کی طرح خدا کا کلام سننے اسور اس پر عمل کرنے والے ہوں تو وہ ضرور اس کی طرح کے علم و فضل میں فضیلت حاصل کر یں گے۔ پاکیزہ ذہن و شعور رکھنے کی وجہ وہ پختہ اذہان کے مالک ہوں گے۔ ان کی ہر شعوری قوبیدار ہوگی۔ وہ خود کو تعلیم اور خود ضبطی سے اس طرح آراستہ کر سکتے ہیں، کہ جو بھی ان کے حلقہ اثر میں آئے گا وہ دیکھ کر کہنے پر مجبور ہو گا کہ خُدا کی حکمت اور قدرت کے ساتھ ملحق ہونے والا انسان کیا کچھ ہو سکتا ہے، اور کیا کچھ کر سکتاہے۔ SKC 342.1

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents