Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    تقدیس شدہ امانت

    جب ہم حلیم او دل شکستہ ہوتے ہیں تو ہم اس جگہ پر کھڑے ہوتے ہیں جہاں خداوند کریم خود کو ہم پر آشکارہ کر سکتا ہے۔ اس وقت وہ نہایت خوش ہوتا ہے جب ہم ماضی کی رحمتوں اور برکتوں کا شکریہ ادا کر کے اُسے وجہ بتاتے ہیں کہ کیوں ہمیں اب ان سے بھی بڑی برکات چاہئیں۔ جو اس پر مکمل بھروسہ کرتے ہیں وہ ان کی توقعات سے بڑھ کر دے گا۔ خداوند یسوع مسیح جانتا ہے کہ اصل میں اس کے بچوں کو کس چیز کی حاجت ہے۔ نیز وہ کتنی الہی قوت کو بنی نوع انسان کی بھلائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ خداوند ہم پر وہ سب کچھ نچھاور کرے گا جو ہم دوسروں کی بھلائی کیلئے اور خود اپنی روح کی سرفرازی کے لئے استعمال کر سکیں گے۔SKC 382.4

    ہم خود کیا کچھ انجام دے سکتے ہیں اس پر ہمیں بہت ہی کم اعتماد ہونا چاہیے۔ زیادہ اعتماد اس بات میں ہونا چاہیے کہ خداوند خدا ہمارے لئے اور ہمارے ذریعے کیا کچھ انجام دے سکتا ہے؟ آپ اپنے کسی ذاتی کام کو انجام نہیں دے رہے بلکہ آپ خُدا کی خدمت کر رہے ہیں۔ اپنے ارادے، اپنی راہیں سب کچھ اس کے تابع کر دیں۔ کچھ بھی بچا کر نہ رکھیں ذرا بھر بھی نفس سے سمجھوتہ نہ کریں۔SKC 383.1

    آئے سبت وعظ سُننا پوری کی پوری بائبل پڑھنا، یا ایک آیت کو کھول کر بیان کرنا ہمیں کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ ہی ان کو جو ہمیں سنتے ہیں جب تک کہ ہم کتاب مقدس کی سچائیوں کو اپنے ذاتی تجربہ میں نہیں لاتے۔ ساری سوجھ بوجھ، نیت، ارادہ، مہرومحبت، جذبہ وغیرہ سب کچھ خُدا کے کلام کے تابع ہونا چاہیے۔ پھر روح القدس کی خدمت کی وجہ سے کلام کے ضابطے ہماری زندگی کے اصول بن جائیں گے۔ SKC 383.2

    جب آپ خُد اوند خُدا سے التماس کرتے ہیں کہ وہ آپ کی مدد فرمائے تو یقین کرلیں کہ آپ نے اس کی برکات کو پا لیا ہے۔ تمام قوت، تمام حکمت ہمارے تابع ہے صرف ہمیں خُدا سے مانگنا ہے۔SKC 383.3

    خدا کے نور میں مسلسل چلتے اور دن رات اس کی سیرت پر غور وخوض کرتے رہیے۔ پھر اس کے جمال کو دیکھیں گے اور اس کی نیکی سے مسرورہوں گے۔ اس کی محبت کے خیال سے آپ کا دل منور ہو جائے گا۔ ابدی بازو آپ کو اوپر اٹھا لیں گے۔ اس قدرت اور نور سے جو خداوند خدا سے صادر ہو گا۔ آپ اتنا کچھ جان سکیں گے اور نجام دے سکیں گے جو اس سے پہلے کبھی آپ کے وہم وگمان میں بھی نہ آیا ہو گا۔SKC 383.4

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents