Loading...
Larger font
Smaller font
Copy
Print
Contents
شفا کے چشمے - Contents
  • Results
  • Related
  • Featured
No results found for: "".
  • Weighted Relevancy
  • Content Sequence
  • Relevancy
  • Earliest First
  • Latest First
    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents

    بوجھ برداشت کرنے والوں کے بارے سوچ

    بہتیرے ہیں جنہوں نے بہت ہی کم بوجھ برداشت کیا ہے، اُن کے دل حقیقی اذیت سے بے بہرہ ہیں۔ دوسروں کی خاطر اُنہوں نے بہت کم پریشانی اور تشویش محسوس کی ہے، لہٰذا وہ حقیقی اذیت برداشت کرنے والوں کے بارے سمجھ ہی نہیں سکتے۔ وہ اُن کی تکالیف اور بوجھوں کو اتنا ہی سمجھتے ہیں جتنا ایک چھوٹا بچہ اپنے باپ کے دُکھوں کو سمجھتا اور اُن کی قدر کرتا ہے۔SKC 356.3

    شاید بچہ ابھی اپنے باپ کی اُلجھنوں اور اُس کے خوف سے حیران ہوتا ہو۔ مگر ابھی اُس کے نزدیک ایسے خوف وہراس کی کوئی ضرورت نہیں۔ لیکن جب وہ عمر میں بڑھے گا، ایسے تجربات حاصل کرے گا، اور جب خود یہ بوجھ برداشت کرے گا پھر اپنے باپ کی گزری ہوئی زندگی پر غور کرے گا اور اُس بات کو سمجھے گا جسے وہ پہلے سمجھنے سے قاصر تھا۔ یہ علم اُسے تلخ تجربات کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔SKC 356.4

    بوجھ برداشت کرنے والے بہتیرے لوگوں کے کام کو اُس وقت تک نہ سمجھا جاتا ہے، نہ اُن کی قدر کی جاتی ہے جب تک اُنہیں موت نہ آلے اور جب اُن کے اُتارے ہوئے بوجھ کو دوسرے اپنے اُوپر لیتے ہیں اور اُن مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں جن کا اُس نے مقابلہ کیا پھر اُنہیں پتہ چلتا ہے کہ کس طرح اُس کے ایمان اور حوصلے کی آزمائش ہوئی۔ پھر وہ خامیاں جو یہ لوگ اُس میں تلاش کرتے تھے اُنہیں نظر نہیں آتیں۔ تجربے نے اُنہیں غمخواری سکھادی ہے۔ خدا ہی انسانوں کو ذمہ دارے کے اعلیٰ عہدوں پر فائز کرتا ہے۔ جب وہ غلطی کرتے ہیں تو اُنہیں درست کرنے کی اُس میں قدرت ہے یا پھر وہ اُن کو وہاں سے ہٹادیتا ہے۔ اس لیے ہمیں دوسروں میں عیب ڈھونڈنے میں خبردار رہنا ہے کیونکہ یہ ہمارا نہیں بلکہ خدا کا کام ہے۔ اُسے انصاف کرنے دیں۔SKC 357.1

    ساؤل کے ساتھ داؤد کے میل جول میں ایک سبق ہے۔ خدا کے حکم سے ہی ساؤل کو بنی اسرائیل کا بادشاہ بنایا گیا۔ لیکن اُس کی نافرمانی کے سبب خُداوند نے فرمایا کہ اُس سے بادشاہی لے لی جائے، لیکن پھر بھی داؤد کا ساؤل کے ساتھ میل جول مہربانی، شائستگی، صبر اور تحمل پر مبنی رہا۔ داؤد کی زندگی لینے کے لئے ساؤل بیابان میں آیا اور بے خبری میں اُسی غار کے اندر چلا گیا جہاں داؤد اور اُس کے جنگجو آدمی چھپے تھے۔SKC 357.2

    “اور داؤد کے لوگوں نے اُس سے کہا یہ وہ دن ہے جس کی بابت خداوند نے تجھ سے کہا تھا کہ دیکھ میں تیرے دشمن کو تیرے ہاتھ میں کردوں گا اور جو تیرا جی چاہے سو تُو اُس سے کرنا۔ اور اُس نے اپنے لوگوں سے کہا کہ خداوند نہ کرے کہ میں اپنے مالک سے جو خداوند کا ممُسوح ہے ایسا کام کروں کہ اپنا ہاتھ اُس پر چلاؤں اس لئے کہ وہ خُداوند کا مُمسوح ہے” یموائیل 6-4:24۔SKC 357.3

    خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔SKC 357.4

    “عیب جوئی نہ کرو کہ تمہاری بھی عیب جوئی نہ کی جائے۔ کیونکہ جس طرح تم عیب جوئی کرتے ہو اُس طرح تمہاری بھی عیب جوئی کی جائے گی اور جس پیمانہ سے تم ناپتے ہو اُسی سے تمہارے واسطے ناپا جائے گا” متی 2-1:7۔SKC 357.5

    یاد رکھئے کہ آپ کی زندگی کا پورا احوال خداوند کے سامنے بطور اعادہ گزرے گا۔ یہ بھی یاد رکھئے کہ اُس نے کہا ہے ۔۔۔۔SKC 358.1

    “پس اے الزام لگانے والے! تُو کوئی کیوں نہ ہو تیرے پاس کوئی عذر نہیں کیونکہ جس بات کا تُو دوسرے پر الزام لگاتا ہے اُس کا تُو اپنے آپ کو مجرم ٹھہراتا ہے۔ اس لئے کہ تو جو الزام لگاتا ہے خود وہی کرتا ہے” رومیوں 1:2۔SKC 358.2

    Larger font
    Smaller font
    Copy
    Print
    Contents